جموں و کشمیر: شوپیاں واقع مسجد میں دھماکہ، 2 زخمی

پولس افسر کا کہنا ہے کہ شاید پائپ میں کچھ خرابی تھی جس کی وجہ سے مسجد میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں دو لوگ زخمی ہو گئے جنھیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک مسجد کے اندر پراسرار طریقے سے ایک دھماکہ ہوا جس میں دو لوگ زخمی ہو گئے۔ پولس کا اس واقعہ کے سلسلے میں کہنا ہے کہ چوگام گاوں کی مسجد میں یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب اس میں صفائی کا کام چل رہا تھا۔ یہ دھماکہ کس طرح ہوا، اس بات کا اب تک کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پولس کے ایک افسر نے اس واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ "دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پائپ میں کچھ خرابی تھی جس کی وجہ سے اچانک دھماکہ ہو گیا۔" پولس نے زخمیوں کو بغرض علاج اسپتال میں داخل کرا دیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شوپیاں ایک ایسا ضلع ہے جہاں اکثر شورش پسندانہ واقعات دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں۔ شوپیاں میں ملی ٹنٹوں سے سیکورٹی فورس کے تصادم بھی ہوتے رہتے ہیں۔ شوپیاں میں حال ہی میں کئی تصادم ہوئے ہیں جن میں کئی ملی ٹنٹس بھی مارے جا چکے ہیں۔ ایسے ماحول میں سیکورٹی کے لحاظ سے یہ علاقہ کافی حساس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پولس مسجد میں ہوئے دھماکہ کے تعلق سے باریکی کے ساتھ جانچ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔