ہندوستان سمیت جنوبی ایشیا میں عیدالاضحیٰ پر جوش و خروش کاماحول

ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے سری لنکا میں مقیم مسلمان آج 22 اگست بروز بدھ عیدالاضحیٰ مذہبی جوش کے ساتھ منا رہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں کل تھا عید قرباں۔

مسلمانوں نے عیدالاضحیٰ کا تہوار جوش و خروش سے منایا
مسلمانوں نے عیدالاضحیٰ کا تہوار جوش و خروش سے منایا
user

ڈی. ڈبلیو

ہندوستان کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں کی جامع مساجد میں عیدالضحیٰ کی نماز 22 دسمبر کو ادا کی گئی۔ عیدالضحیٰ کو مسلم دنیا میں دوسرا بڑا مذہبی تہوار تصور کیا جاتا ہے۔ اسے عید قرباں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس موقع پر ہندوستان و پاکستان میں ذبح کیے جانے والے جانوروں کا کاروبار اپنے زوروں پر ہے۔ چونکہ قربانی تین دن دی جاتی ہے اس لیے اب بھی قربانی کے لیے جانوروں کی خریدو فرخت جاری ہے۔ عید سے قبل ذبح کرنے والے جانوروں کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، لیکن گزشتہ شب سے ان کی قیمتوں میں قدرے کمی محسوس کی گئی ہے۔ ایسے جانور بیچنے والے آڑھتیوں کی اب کوشش ہے کہ جو جانور وہ منڈیوں میں لائے ہوئے ہیں، اُن کو فروخت کر دیا جائے۔

جہاں تک پاکستان کا سوال ہے، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرف پاکستان میں دس ملین یا ایک کروڑ کے لگ بھگ جانور عیدالضحیٰ پر ذبح کیے جانے کا امکان ہے۔ ان کی مالیت تین بلین ڈالر کے مساوی خیال کی گئی ہے۔ اس تناظر میں یہ عید ایک بہت بڑے کاروبار کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔ ذبح کیے جانے والے جانوروں میں بھیڑ، بکرے، گائے، بیل اور اونٹ شامل ہیں۔ ہندوستان میں گائے کی قربانی پر روک ہے اس لیے یہاں صاحب توفیق مسلمانوں نے بکرے اور بھیڑ کی قربانی دی۔

قابل ذکر ہے کہ عیدالضحیٰ مناسک حج کی ادائیگی کے بعد منائی جاتی ہے۔ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ جانا لازمی ہوتا ہے اور قربانی کسی بھی ملک میں حج کے موقع پر دینا احسن خیال کیا جاتا ہے۔ سبھی مسلمان جو قربانی دیتے ہیں ان کا خیال ہے کہ وہ پیغمبر ابراہیم کے راستے کو اپناتے ہوئے یہ کام کرتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف مذہبی اور خیراتی اداروں کو ذبح کیے گئے جانوروں کی کھالیں عطیے کے طور پر بھی دی جاتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔