یوگی راج میں معمولی بات پر ہوئی فارئنگ، 2 راہگیر ہلاک

اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں معمولی بات پر ایک شخص نے بندوق سے فائرنگ کر دی جو راہگیروں کو جو لگی۔ اس فائرنگ میں دو راہگیر ہلاک ہو گئے جب کہ ایک راہگیر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شاہ جہاں پور: یوگی آدتیہ ناتھ کے برسراقتدار آنے کے بعد اتر پردیش میں جرائم کے واقعات گھٹنے کی جگہ مزید بڑھ ہی گئے ہیں اور روزانہ جس طرح سے فائرنگ، غنڈہ گردی و عصمت دری کے واقعات کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوتے ہوئے بھی نظر نہیں آ رہے۔ تازہ معاملہ اترپردیش میں ضلع شاہ جہاں پور کے صدر بازار علاقے کا ہے جہاں معمولی بات پر ایک شخص نے بندوق سے فائرنگ کر دی جس سے دو راہگیروں کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولس ذرائع نے ہفتہ کے روز اس واقعہ کی اطلاع دی اور بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے صدر بازار میں تلک پارک محلہ كھرنی باغ رہائشی سونو گپتا، منوج گپتا اور انکر گپتا ایک ریسٹورنٹ مالک سے کسی بات پر نبرد آزما ہو گئے۔ اس معمولی کہا سنی کی وجہ سے معصوم لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔


دراصل شراب کے نشے میں دھت سونو نے سنجیو کی ڈبل بیرل والی لائسنس شدہ بندوق سے فائرنگ کر دی۔اس واقعہ میں نمائش دیکھ کر لوٹ رہے راہگیر رو ضہ علاقہ کے جمال پور رہائشی 35 سالہ گیان دیو اور كھرنی باغ رہائشی 32 سالہ رضوان کی موت ہو گئی جبکہ شانو نامی شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں پولس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کر کےتین افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور بندوق برآمد کر لی گئی ہے۔ اس دوران صدر بازار تھانہ انچارج انسپکٹر كرن پال سنگھ نے بتایا کہ بندوق کا لائسنس سنجیو گپتا کے نام ہے اور وہ فرار ہے۔ پولس اسے گرفتار کرنے کے لیے تلاشی مہم شروع کر چکی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jun 2019, 11:10 AM