اہم خبریں: بسوراج بومائی کرناٹک کے نئے وزیر اعلی ہوں گے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

27 Jul 2021, 8:58 PM

بسوراج بومائی کرناٹک کے نئے وزیر اعلی ہوں گے

بنگلورو: کرناٹک کو آج نیا وزیر اعلی مل گیا ہے۔ بی ایس یدی یورپا نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد آج بنگلورو میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں بسوراج بومائی کو اگلا وزیر اعلی منتخب کیا گیا۔ بی ایس یدی یورپا کے وزیر اعلی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اب سب کی نگاہیں منگل کی شام بھارتیہ جنتا پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ پر مرکوز تھیں جہاں نئے وزیر اعلی سے متعلق فیصلہ ہونا تھا۔ بی جے پی کے سینئر رہنما گنیش کارنک کے مطابق بی جے پی قانون ساز پارٹی (بی جے پی ایل پی) کا اجلاس آج شام 7 بجے ہوٹل کیپیٹل میں ہوا، جہاں بسوراج بومائی کے نام پر مہر لگائی گئی۔

27 Jul 2021, 7:11 PM

کولمبو: آل راونڈر کرونال پانڈیا کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان منگل کو ہونے والا دوسرا ٹی-20 میچ ایک دن کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ میچ 28 جولائی بدھ کو کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل منگل کی صبح کئے گئے ٹیسٹ میں آل راونڈر کرونال پانڈیا مثبت پائے گئے۔ ہندوستانی میڈیکل ٹیم نے آٹھ ممبران کی پہچان کی ہے جو ان کے قریبی رابطے میں تھے۔ پوری ہندوستانی ٹیم کا آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ آج ہی کرایا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ٹیم کے دیگرممبران تو اس کے شکار نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔