دمشق: فوجی ہوائی اڈا دھماکوں سے لرز اٹھا

دمشق کے فوجی ہوائی اڈے پر میزائل سے حملہ کیا گیا جس میں ہوائی اڈے کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شامی دارلحکومت دمشق کے مغربی علاقہ المزہ میں واقع فوجی ہوائی اڈا اتوار کی صبح زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا شام کے سرکاری میڈیا پر نشر خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ائر پورٹ کو ایک اندھے میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔

سوشل میڈیا پر شائع کی گئی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ المزہ فوجی اڈے پر کم سے کم تین میزائل گرے۔ ان میں سے ایک میزائل فوجی اڈے کے اسلحہ گودام پر گرا ہے جس کے نتیجے میں اسلحہ اور گولہ باردو کو نقصان پہنچا۔

دھماکوں کے فوری بعد ایمبولینسں گاڑیاں اور امدادی ٹیموں کے ارکان المزہ فوجی اڈے کی طرف روانہ ہو گئے۔

ادھر شام میں انسانی حقوق معاملات سے متعلق نگرانی کرنے والی آبزرویٹری کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ المزہ فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ کس نے کیا ہے۔

دمشق: فوجی ہوائی اڈا دھماکوں سے لرز اٹھا

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق رات گئے متعدد میزائل المزہ فوجی اڈے پر گرے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ المزہ فوجی اڈے پر حملہ اسرائیل کی طرف سے کیا گیا ہے۔

مغربی دمشق میں واقع المزہ فوجی اڈے پر مبینہ میزائل حملوں کے بعد آس پاس کے شہری خوف زدہ ہو گئے۔ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی اور ان کے نتیجے میں فوجی اڈے سے دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔