کورونا Update: دہلی کے بعد نوئیڈا میں بھی پابندیاں، شادیوں میں 100 لوگ ہی کر سکیں گے شرکت

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

21 Nov 2020, 3:56 PM

دہلی کے بعد نوئیڈا میں بھی پابندیاں، شادیوں میں 100 حاضرین کی اجازت

کورونا کے بڑھتے اثر کے پیش نظر دہلی کے بعد نوئیڈا انتظامیہ نے بھی اہم فیصلہ لیا ہے۔ نوئیڈا میں اب شادی تقریبات میں صرف 100 لوگ ہی شرکت کر سکیں گے۔ پہلے شادیوں سمیت دیگر تقریبات میں 200 لوگوں کو شرکت کی اجازت تھی۔

گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ ایل وائی سہاس نے متعلق افسران کو تحریری ہدایات جاری کرتے ہوئے لوگوں سے بھی اس حکم پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

21 Nov 2020, 12:35 PM

دہلی میں ماسک نہ پہننے کے علاوہ کئی اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 ہزار کا جرمانہ

دہلی حکومت کی طرف سے جمعہ کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی راجدھانی میں کورونا کے قرنطینہ کے اصولوں کی خلاف ورزی، ماسک نہیں پہننے اور سماجی دوری پر عمل نہ کرنے کے علاوہ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی اور تھوکنے پر بھی اب 2 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے۔

دہلی میں ماسک نہ پہننے پر 500 روپے کا جرمانہ تھا لیکن اسے دہلی حکومت نے بڑھا کر اب 2000 روپے کر دیا ہے۔ دہلی کے وزیرا علیٰ کیجریوال نے یہ فیصلہ راجدھانی میں کورونا کے کیسز میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے پیش نظر لیا ہے۔

21 Nov 2020, 12:35 PM

اندور میں بغیر ماسک گھومتے پائے جانے پر 300 سے زیادہ لوگوں پر جرمانہ

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں تین سو سے زیادہ لوگوں سے ماسک نہیں پہننے پر جرمانہ وصول کیا گیا۔ نگر نگم کمشنر پرتیبھا پال نے بتایا ہے کہ ضلع میں کورونا کی تیسری لہر کی دستک کے پیش نظر انفیکشن سے بچاؤ کی ہدایات کی سختی سے پیروی کرانا شروع کیا گیا ہے۔ اسی لئے جمعہ کو نگر نگم کے حدود کے سبھی انیس زون دفاتر نے زبردست مہم شروع کی۔ اس دوران عوامی مقامات پربغیر ماسک کے گھومتے پائے گئے تین سو سے زیادہ لوگوں پر ’اسپاٹ فائن‘ کیا گیا۔ ان سے ساٹھ ہزار سے زیادہ کی رقم وصول کی گئی۔

21 Nov 2020, 10:13 AM

گجرات کے احمد آباد میں کرفیو، گاڑیوں کی جانچ

گجرات میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کو روکنے کے لئے احمد آباد شہر میں 23 نومبر کی صبح 6 بجے تک کرفیوں نافذ کر دیا گیا ہے۔ کرفیوں کے دوران پولیس فورسز سڑکوں پر تعینات ہیں اور سڑکوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کو روک کر ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

21 Nov 2020, 9:59 AM

ہندوستان میں 46232 نئے کیسز کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد 90 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46232 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں معاملات کی مجموعی تعداد 9050598 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں 564 نئی اموات کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 132726 ہو گئی۔ جبکہ کل فعال معاملات 439747 ہو گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49715 افراد نے شفایابی حاصل کی، اس کے ساتھ شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 8478124 ہو گئی ہے۔

ملک میں عالمی وبا کووڈ۔19 کا پہلا واقعہ اس سال 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے مسلسل جانچ کا دائرہ بڑھاکر متاثروں کا پتہ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر زور دیا۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی سنیچر کو جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 20 نومبرکو 13 کروڑ چھ لاکھ 57 ہزار 808 پر پہنچ گیا ہے۔ اس میں 20 نومبر کو دس لاکھ 66 ہزار بائیس جانچ کی گئی۔

کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کی روک تھام کے لئے ملک میں روزانہ اس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کی مہم میں 24 ستمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کا ریکارڈ ہے۔

21 Nov 2020, 10:08 AM

برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 60 لاکھ سےمتجاوز

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38397 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6020164 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع وزارت صحت نے جمعہ کی شب دی ہے۔ اس دوران مزید 552 مریضوں کی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 168613 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل برازیل میں کورونا کے 35918 نئے کیس آئے تھے اور 606 مریض لقمہ اجل بنے۔

21 Nov 2020, 9:57 AM

برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 60 لاکھ سےمتجاوز

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38397 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6020164 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع وزارت صحت نے جمعہ کی شب دی ہے۔ اس دوران مزید 552 مریضوں کی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 168613 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اس سے ایک روز قبل برازیل میں کورونا کے 35918 نئے کیس آئے تھے اور 606 مریض لقمہ اجل بنے۔

21 Nov 2020, 9:56 AM

ماسکو: کورونا سے ایک دن میں 74 افرادلقمہ اجل

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 74 مریض لقمہ اجل بن گئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 8233 عبور کرچکی ہے۔ کورونا وائرس سنٹر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 74 مریض فوت ہوگئے ہیں۔ ایک روز قبل شہر میں کورونا وائرس کے سبب 77 افراد کی موت ہوئی تھی۔

21 Nov 2020, 9:48 AM

امریکی وزارت دفاع نے کورونا پر قابو پانے کے لئے عائد کیں نئی پابندیاں

واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع نے پینٹاگون میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہوگیئں جس کے مطابق پینٹاگون میں ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 80 فیصد سے گھٹا کر 60 فیصد کردی گئی ہے۔ حالانکہ کورونا کا اثر ہونے کے بعد سے ہی یہاں ملازمین کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ نہیں رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی پینٹاگون کی عمارت پنٹاگون میں داخل ہوتے وقت ملازمین کا درجہ حرارت دو مرتبہ ناپا جائے گا۔ یہاں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ ضرورت کے مطابق بیماری کی چھٹی بھی لے سکتے ہیں۔

    next