کورونا Updates: دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 384 ہوئی

عالمی بینک نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے ہندوستان کو ایک ارب ڈالر کی مدد دی ہے، اس رقم کا استعمال اسکریننگ، رابطوں کی پہچان، لیب جانچ، آلات خریدنے اور نئے آئیسولیشن وارڈ بنانے میں کیا جا سکے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

03 Apr 2020, 8:35 PM

انفیکشن سے متاثرین کی تعداد 2301 ہوئی، 56 کی موت

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی کل تعداد بڑھکر 2301 ہوگئی ہےاور انفیکشن کی وجہ سے اب تک 56لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا خطرہ ملک کے 29ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 2301 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان میں 55غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 56لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 157افراد ٹھیک ہوچکےہیں۔

ملک میں کورونا سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 335لوگ متاثر ہیں اور 16لوگوں کی موت ہوگئی ہے،دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 309لوگ متاثر ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔کیرالہ میں 286انفیکٹیڈ ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔دہلی میں 219،آندھرا پردیش میں 132اور کرناٹک میں 124لوگ انفیکٹیڈ ہیں اور تقریباً چار ،ایک اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

راجستھان میں 133،تلنگانہ میں 107،مدھیہ پردیش میں 99اور گجرات میں 87لوگ انفیکٹیڈ ہیں۔مدھیہ پردیش میں چھ اور گجرات میں شھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔پنجاب میں چار،تلنگانہ اور مغربی بنگال میں تین تین ،دہلی ،کیرالہ،جموں و کشمیر اور اترپردیش میں دو دو،بہار اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

(یواین آئی)

03 Apr 2020, 7:10 PM

دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 384 ہوئی

دہلی میں کورونا وائرس کووڈ19سے متاثرین کی تعداد 384 ہوگئی ہے جن میں 259معاملات نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے لوگوں سے منسلک ہیں۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 91 مزیدمعاملات سامنے آئے ہیں۔ دہلی میں پانچ لوگوں کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے موت ہوئی ہے جن میں سے تین تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں۔

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ راحت کی بات ہے کہ دہلی میں مقامی سطح پر وائرس نہیں پھیلا ہے۔ دہلی میں 58معاملے غیرملکی سفر سے منسلک ہیں اور 38ان کے رابطہ میں آنے سے ہوئے ہیں۔ راجدھانی میں کورونا وائرس کے دو متاثرین کی حالت سنگین ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ مسلسل ڈاکٹروں کے رابطہ میں ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کی تیاری ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات کے لئے وہاٹس ایپ نمبر 8800007722بھی جاری کیا۔

03 Apr 2020, 5:47 PM

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، بیٹے نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ درج کرایا

جنوب مغربی ضلع میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر بیٹے نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ درج کراکر کورونا سے جنگ میں ایک بہترین مثال قائم کی۔ پولیس کے مطابق ، جنوب مغربی ضلع کے راجوری کے رہائشی ابھیشیک سنگھ (30) نے اپنے والد وریندر سنگھ (59) کے خلاف تھانہ وسنت کنج (جنوبی) میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت درج کروائی ہے۔

ابھیشیک نے شکایت میں کہا کہ بار بار منع کرنے کے باوجود اس کے والد روزانہ کئی بار گھر سے باہر جاتے ہیں۔ بدھ کو پولیس نے ابھیشیک کی شکایت پرتعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


03 Apr 2020, 4:10 PM

یو پی گئے مزدوروں کے مدھیہ پردیش کے ضلع کی سرحد میں داخلہ پر روک

مدھیہ پردیش کی بھنڈ ضلع انتظامیہ نے اترپردیش سے آگر مزدوری کرنے گئے مزدوروں کو مبینہ طورپر مارپیٹ کرکے پولیس کے ذریعہ سرحد میں داخل ہونے پر روک لگانے کے ساتھ ہی، اس واقعہ پر آگرہ ضلع انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے۔

ضلع کلکٹر چھوٹے سنگھ نے آج بتایا کہ اترپردیش کی سرحد سے پولیس کے ذریعہ مارپیٹ کرکے چنبل کے راستے بھگانے کے واقعہ سے اترپردیش کے آگرہ کلکٹر کو خط لکھ کر واقف کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی ویڈیو گرافی بھی کرائی گئی تھی، جو آگرہ انتظامیہ کے پاس بھیجی گئی ہے۔

ضلع کے اٹیر کے سب ڈویزنل افسر ریونیو (ایس ڈی ایم) ابھیشیک چورسیا نے آج بتایا کہ صبح اترپردیش کے آگرہ ضلع کے کھیرا راٹھور تھانہ کی پولیس ایک سو سے زیادہ مزدوروں کو ضلع کی سرحد میں چنبل ندی کے راستے بھیج رہی تھی۔ ان مزدوروں کو اتر پردیش کی سرحد ہی رہنے کے لے کہا گیا ہے۔ تمام مزدور چنبل کی ندی پار کرکے ھبڈ سرحد میں آرہے تھے۔

03 Apr 2020, 3:05 PM

کورونا سے دنیا میں 53179 کی موت، 1017693 متاثرین

دنیا کے بیشتر ممالک میں وبا بن کر قہر برپا نے والے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 53179 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، اور 1017693 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک اس وبا سے 2012072 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار امریکہ کے جانک ہاپنکس یونیورسٹی کے مطابق ہیں۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس نے ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 232 لوگوں کو اپنی زد میں لیا ہے اور اب ملک میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2301 ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے ملک بھر میں 56 لوگوں کی جان گئی ہے۔مثبت بات یہ ہے کہ اس سے 157 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ میں یہ بیماری شدید طور پر پھیل چکی ہے۔ یہاں پر اب تک 245573 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے 6088 اموات ہو چکی ہے۔ وہیں اٹلی بھی اس وبا سے بری طرح متاثر ہے۔ یہاں پر اس قاتل وائرس کی وجہ سے 13915 اموات ہو چکی ہیں اور 115242 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔


03 Apr 2020, 3:05 PM

کورونا:امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار سے متجاوز

امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19)وبا سے اب تک 6088اموات ہو چکی ہیں۔اور 245573 افراد متاثر ہیں۔ جمعہ کے روز جانس ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، نیویارک میں اب تک انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اب تک 9228صحت یاب ہوئے ہیں۔امریکہ میں حالیہ دنوں کورونا متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ جانس ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ، اب تک دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے 53،000 سے زیادہ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

03 Apr 2020, 1:10 PM

عالمی بینک کی ہندوستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد

عالمی بینک نے عالمی وبا کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے ہندوستان کو ایک ارب ڈالر (تقریباً 76ارب روپے)کی مدد دی ہے۔ عالمی بینک کے ایگزیکیوٹوڈائریکٹر کے بورڈ نے جمعرات کو ترقی پذیر ممالک کےلئے ایمرجنسی مدد کی پہلی قسط کے طورپر 1.9 ارب ڈالر کی مالی مدد دی ہے،جس کی آدھی سے زیادہ رقم ہندوستان کو دی گئی ہے۔

یہ رقم ہندوستان کو بہتر اسکریننگ، رابطوں کی پہچان میں مدد کےلئے لیب جانچ،انفرادی سکیورٹی کے آلات خریدنے اور نئے آئیسولیشن وارڈ بنانے میں مدد کےلئے دی گئی ہے۔ ہندوستان کے بعد جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مدد پاکستان کو 20کروڑ ڈالر دی گئی ہے۔افغانستان کو 10کروڑ ،ماپدیپ کو 73اور سری لنکا کےلئے 12.86کروڑ ڈالر کی مدد کی منظوری دی گئی ہے۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ اس نے عالمی کوویڈ 19وبا کے چیلنج سے نمٹنے میں ملکوں کی مدد کے لیے 15ماہ میں 160ارب ڈالر کی ایمرجنسی مدد جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔


03 Apr 2020, 1:07 PM

ملک میں کورونا انفیکشن سے متاثرین کی تعداد 2301 ہوئی، 56 کی موت

ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی کل تعداد بڑھکر 2301 ہوگئی ہےاور انفیکشن کی وجہ سے اب تک 56لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا خطرہ ملک کے 29ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 2301 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان میں 55غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 56لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 157افراد ٹھیک ہوچکےہیں۔

ملک میں کورونا سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 335لوگ متاثر ہیں اور 16لوگوں کی موت ہوگئی ہے،دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 309لوگ متاثر ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔کیرالہ میں 286انفیکٹیڈ ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔دہلی میں 219،آندھرا پردیش میں 132اور کرناٹک میں 124لوگ انفیکٹیڈ ہیں اور تقریباً چار ،ایک اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

راجستھان میں 133،تلنگانہ میں 107،مدھیہ پردیش میں 99اور گجرات میں 87لوگ انفیکٹیڈ ہیں۔مدھیہ پردیش میں چھ اور گجرات میں شھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔پنجاب میں چار،تلنگانہ اور مغربی بنگال میں تین تین ،دہلی ،کیرالہ،جموں و کشمیر اور اترپردیش میں دو دو،بہار اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

03 Apr 2020, 1:11 PM

دنیا میں 50 ہزار سے زائد اموات، 10 لاکھ سے زیادہ متاثر

جان ہاپکنز یونیورسٹی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں موذی کورونا وائرس ’ كووڈ 19‘ سے اب تک 50 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور تقریبا دس لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی کے عداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں جمعرات تک تقریباََ 50،230 کورونا وائرس کے مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس کی گرفت میں آ چکے ہیں جبکہ دو لاکھ افراد ابھی تک صحتیاب بھی ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 226،000 کیسز امریکہ میں درج کئے گئے جبکہ اٹلی میں ابھی تک 14 ہزار افراد کی اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد موت ہو گئی ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔ اس کے بعد سپین میں 10،003افراد کی موت ہو گئی ہے اور تقریبا 110،000 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔


03 Apr 2020, 1:08 PM

پاکستان میں 2441 افراد متاثر، 35 کی موت

پاکستان میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہاں پنجاب اور سندھ صوبہ بری طرح متاثر ہے۔ پاکستان کے جمعہ کے اعدادو شمار میں 2441 لوگ کوویڈ 19سے متاثر ہیں،جبکہ 35افراد ی موت ہوچکی ہے۔اس میں سے 1703 ان دونوں صوبوں میں ہیں اور یہاں اب تک 22لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 920 انفیکٹیڈ اور 11کی موت ہوچکی ہے۔سندھ میں 783 متاثر اور 11لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وہیں خیبر پختونخوا میں 311لوگ اس سے متاثر ہیں اور نو کی موت ہوئی ہے۔بلوچستان میں 169اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہیں اور ایک کی موت ہوئی ہے۔گلگٹ بلتستان میں 187لوگ اس سے متاثر اور تین کی موت ہوئی ہے۔وہیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور پاک مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تقریباً 62اور نو ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔