کورونا Updates: متاثرین کے ملک میں 386 نئے معاملے

دہلی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے متاثرین کے علاج میں مصروف طبی اہلکاروں کی موت ہو جانے پر ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

01 Apr 2020, 7:43 PM

کورونا وائرس سے متاثرین کے ملک میں 386 نئے معاملے

ملک کے مختلف ریاستوں میں کل سے آج تک کورونا وائرس (کوویڈ 19)کے 386نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس سے انفیکٹیڈ لوگوں کی تعداد بڑھکر 1637 ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ان میں موت کے تین نئے معاملے ہیں اور کورونا وائرس کے 132 لوگ ٹھیک ہوچکےہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل سے آج تک ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملوں میں تیزی کی وجہ سے دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے لوگوں کو ملک کے مختلف حصوں میں جانا ہے۔

01 Apr 2020, 6:24 PM

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1637 ہوئی، 38 کی موت

کل سے آج تک ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے 386 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ، متاثرہ افراد کی تعداد 1637 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ ان میں موت کے تین معاملے نئےہیں اور کورونا وائرس سے متاثرہ 132 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان لواگروال نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل سے آج تک ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے واقعات میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے ہیں وہ ملک کے مختلف حصوں میں لوٹے ہیں۔

01 Apr 2020, 5:59 PM

مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کے 240 نئے کیسز

ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووِڈ-19) کے 240 نئے کیسز میں وائرس کی تصدیق ہونے کے ساتھ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1637 ہو گئی جبکہ تین افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے۔ کورونا سے اب تک کل 133 افراد کو افاقہ ہوا ہے جن میں ایک شخص بیرون ملک چلا گیا ہے۔


01 Apr 2020, 5:26 PM

دہلی میں طبی اہلکاروں کی موت پر ملیں گے ایک کروڑ

دہلی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے متاثرین کے علاج میں مصروف طبی اہلکاروں کی موت ہو جانے پر ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو یہ اعلان کیا ۔ کیجریوال نے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے علاج میں جو بھی ملازمین مصروف ہیں چاہے وہ ڈاکٹر، نرس یا صفائی ملازم ہو اگر اس کی موت ہو جاتی ہے تو دہلی حکومت اس کے اہل خانہ کو بطورِ اعزاز ایک کروڑ روپے کی رقم دے گی۔

01 Apr 2020, 5:30 PM

مجنوں کا ٹیلہ گردوارے میں پھنسے ہوئے 210 لوگوں کو نکالا گیا

دہلی کے مجنوں کا ٹیلہ علاقے میں واقع گردوارے میں پھنسے ہوئے 210 لوگوں کو بدھ کو نکالا گیا ہے۔ دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین منجدر سنگھ سرسا نے بتایا کہ کورونا وائرس ’کووڈ -19'‘ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاگو کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ لوگ یہاں پھنس گئے تھے۔ سرسا نے بتایا کہ گردوارے میں پھنسے ہوئے 210 لوگوں کو پاس کے ہی نہرو وہار اسکول میں رکھا گیا ہے۔


01 Apr 2020, 5:29 PM

صحت اہلکاروں کے لیے ضروری پی پی ای سے متعلق عرضی پر مرکز کا موقف طلب

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کرنے والے صحت اہلکاروں کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے معیار پر مبنی حفاظتی ملبوسات اور آلات (پی پی ای) کی دستیابی یقینی بنانے سے متعلق عرضی پر بدھ کے روز مرکزی حکومت کا موقف طلب کیا۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شنوائی کے دوران عرضی گزار ڈاکٹر جیرل بنیت کی جانب سے ایڈووکیٹ سنیل فرنانڈیس کے دلائل سننے کے بعد مرکزی حکومت کا موقف اگلے ہفتے تک طلب کیا۔ سپریم کورٹ اگلے ہفتے اس معاملے کی شنوائی اس وقت کرے گا جب بینچ تشکیل ہوگی۔

01 Apr 2020, 5:26 PM

نظام الدین مرکز خالی، 2361 لوگ نکالے گئے

دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کو خالی کرا لیا گیا ہے اور یہاں سے کل 2361 لوگوں کو نکالا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بدھ کو بتایا کہ نظام الدین کے عالمی مرکز میں 36 گھنٹے مہم چلا کر صبح چار بجے پوری بلڈنگ کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ اس عمارت میں کل 2361 لوگ باہر نکالے گئے جن میں سے 617 کو اسپتالوں میں اور باقی کو الگ الگ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔