دہلی: اے پی کو خصوصی درجہ کے لئے چندرا بابو کا احتجاج، تمام انتظامات مکمل

احتجاج کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا جو 8 بجے شب تک جاری رہے گا۔ اسی دوران چندرابابو کا دعوی ہے کہ 22 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی حمایت ان کو اس احتجاج کے لئے حاصل ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ اور اے پی تنظیم نوقانون میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے مطالبہ پر دہلی میں اے پی کے وزیراعلی این چندرا بابونائیڈو کے 11 فروری کو ایک روزہ احتجاج کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

چندرا بابو کے احتجاج میں شامل ہونے کے لئے کئی ریاستی وزرا، ارکان اسمبلی اورتلگودیشم کے لیڈران پہلے ہی دہلی پہنچ چکے ہیں۔ کل صبح راج گھاٹ پرچندرا بابو نائیڈو خراج پیش کرنے کے بعد اے پی بھون میں امبیڈکر کے مجسمہ کے قریب یہ احتجاج شروع کریں گے۔

احتجاج کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوگا جو 8 بجے شب تک جاری رہے گا۔ اسی دوران چندرابابو کا دعوی ہے کہ 22 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی حمایت ان کو اس احتجاج کے لئے حاصل ہے۔ اس احتجاج کے دوران اے پی سے مرکز کی ناانصافی اور مودی حکومت کی دغا بازی کو اجاگر کیا جائے گا۔ چندرابابونائیڈو نے اپنی پارٹی کے کیڈر پر زور دیا کہ وہ اس ایک روزہ احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

چندرابابو نائیڈو کی راتوں کی نیند دو بھر ہوگئی ہے انتخابات میں شکست کا خوف:مودی

ادھر، وز یراعظم نریندر مودی نے اپنی سیاسی تقریر کے دوران ضلع گنٹور میں آندھرا پردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو پر سخت نکتہ چینی کی۔ انہو ں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے سسر کی پیٹھ میں خنجر گھونپنا چاہتے ہیں اور اپنے سیاسی سفر کے دوران انہوں نے کئی مرتبہ یو ٹرن لیا ہے۔

کانگریس پرنکتہ چینی کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس نے ملک کا برا حال کردیا تھا اور اسے گھپلوں میں چھوڑدیا تھا۔ افسوس اس بات کا ہے کہ چندرا بابو نائیڈو اسی کانگریس سے ہاتھ ملاتے ہوئے اے پی کی ترقی کو فراموش کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے اے پی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا وعدہ کیا تھا تاہم اب وہ یوٹرن لے چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔