اہم خبریں: اتراکھنڈ، مذہبی مقامات پر گندگی پھیلانے والے 10 ہزار لوگوں پر کارروائی، 19.5 لاکھ کا جرمانہ وصول

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

21 Aug 2021, 6:48 PM

اتراکھنڈ، مذہبی مقامات پر گندگی پھیلانے والے 10 ہزار لوگوں پر کارروائی، 19.5 لاکھ کا جرمانہ وصول

اتراکھنڈ میں مذہبی مقامات کو صاف رکھنے کے لئے ’آپریشن مریادا‘ چلایا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت اتراکھنڈ پولیس نے 10475 لوگوں پر کارروائی کرتے ہوئے 1870 کو گرفتار کیا ہے جبکہ 19.5 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے۔ آپریشن مریادا کو 15 جولائی 2021 سے شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد مذہبی مقامات کو صاف رکھنے کے علاوہ ان کی حرمت برقرار رکھنا بھی ہے۔

21 Aug 2021, 5:42 PM

دہلی والوں کے لئے راحت! 8 بجے کے بعد بھی کھلے رہیں گے بازار

قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کی وبا کا اثر کم ہونے کے درمیان کیجریوال حکومت نے بازاروں کو 8 بجے کے بعد بھی کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ حکم 23 اگست یعنی پیر کے روز سے نافذ العمل ہوگا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔

21 Aug 2021, 4:37 PM

شیر کی کھال کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں دو گرفتار

کانکیر: محکمہ جنگلات کی ٹیم نے چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر کے پنکھاجور میں شیر کی کھال کی اسمگلنگ کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق اسمگلروں کے پاس سے ملی شیر کی کھال کی لمبائی 10 فٹ لمبی ہے۔ اسمگلروں نے اسے 8 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا سودا کیا تھا۔


21 Aug 2021, 3:32 PM

بیوی کو نہ بھیجنے پر سسر کا گلا کاٹ کر کیا قتل

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اسلام نگر علاقے میں بیوی کے مائیکے سے واپس نہ آنے سے ناراض ایک شخص نے اپنے سسر کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی دیہات (سدھارتھ ورما) نے ہفتہ کو بتایا کہ بھسایا گاوں باشندہ رام سنگھ (65) نے اپنی بیٹی کی شادی تقریباً 10سال قبل سنبھل کے منڈنپور باشندہ جمنا پرساد سے کی تھی۔ پانچ مہینے پہلے بیٹی ناراض ہو کر مائیکے آگئی تھی۔ والد نے اس کو اپنے بیٹے کے پاس پنجاب بھیج دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات جمنا پرساد اس کو بلانے اپنی سسرال پہنچا تو اس کی بیوی اس کو وہاں نہیں ملی، اسی بات پر اس کی اپنے سسر رام سنگھ سے کہا سنی ہوگئی اور دیر رات مشتعل داماد نے رام سنگھ کا گلاکاٹ کر قتل کر دیا۔ حادثے کے بعد پتہ چلنے پر رام سنگھ کے بیٹوں نے ملزم جمنا پرساد کو اس کے گھر سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

21 Aug 2021, 2:33 PM

سبھی ہندوستانی محفوظ، نکلنے کے لیے دستاویزات کیے جا رہے تیار: افغان میڈیا

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سبھی ہندوستانی کابل میں محفوظ ہیں۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو نکالنے کے لیے دستاویزات تیار کیے جا رہے ہیں۔


21 Aug 2021, 1:33 PM

کابل ائیر پورٹ سے 150 لوگوں کے اغوا کی خبر کو طالبان نے جھوٹ قرار دیا

طالبان کے ترجمان احمداللہ واثق نے اس رپورٹ کی تردید کر دی ہے جس میں بتایا جا رہا تھا کہ تقریباً 150 شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے اور اس میں کچھ ہندوستانی بھی شامل ہے۔ احمداللہ نے افغان میڈیا کے ایک رکن سے اس سلسلے میں بات کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی شہری کابل میں محفوظ ہیں اور ان کو وہاں سے نکالنے کے لیے دستاویزات تیار کیے جا رہے ہیں۔

21 Aug 2021, 12:52 PM

کابل ائیرپورٹ سے کئی افراد کو اٹھا لے گئے طالبانی

افغانستان میں حالات ابھی تک پرامن نہیں ہوئے ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کئی افغان میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ دی ہے کہ کابل سے نکلنے کا انتظار کر رہے لوگوں کا طالبان کے ذریعہ اغوا کر لیا گیا ہے۔ ان میں ہندوستانی شہری بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔ اس کی ابھی آفیشیل تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔


21 Aug 2021, 12:06 PM

افغانستان: ملا عبدالغنی برادر کابل میں کئی لیڈروں سے کریں گے ملاقات

طالبان کے سرکردہ لیڈروں میں سے ایک اور افغانستان کے صدر بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق وہ کابل میں کئی اہم طالبانی لیڈروں سے ملاقات کر کے جلد از جلد حکومت تشکیل دینے کا راستہ ہموار کریں گے۔

21 Aug 2021, 11:34 AM

دہلی میں بارش کے سبب ٹریفک نظام درہم برہم، کئی مقامات پر درخت ٹوٹ کر گرے

دہلی-این سی آر میں کل سے ہو رہی بارش کے سبب ایک طرف جہاں ٹریفک نظام پوری طرح سے درہم برہم ہو گیا ہے، وہیں کئی مقامات سے درخت ٹوٹ کر گرنے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ منڈی ہاؤس میں بھی کئی درخت ٹوٹ کر گر گئے ہیں جس کو راستے سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اس درمیان آئی ٹی او، لکشمی نگر، دوارکا-پالم فلائی اوور وغیرہ مقامات پر زبردست ٹریفک جام کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔


21 Aug 2021, 10:36 AM

ہماری مداخلت کے بعد ٹیکوں کے نظامِ خرید میں کچھ اہم تبدیلیاں ہوئیں: سونیا گاندھی

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’اپوزیشن نے 12 مئی کو کووڈ سے نمٹنے کے لیے ٹیکہ کاری کی پالیسی، سیاہ قوانین کو منسوخ کرنے، ضرورت مندوں کو مفت اناج تقسیم کرنے سے متعلق مشترکہ طور پر ایک خط وزیر اعظم کو لکھا تھا۔ ہماری مداخلت کے بعد ٹیکوں کے نظامِ خرید میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔