بھارت جوڑو یاترا LIVE: یہ روزگار کے ایشو پر نوجوانوں کی متحد آواز بلند کرنے کے لیے اٹھا قدم ہے: پرینکا گاندھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

10 Sep 2022, 7:49 PM

یہ روزگار کے ایشو پر نوجوانوں کی متحد آواز بلند کرنے کے لیے اٹھا قدم ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے چوتھے دن بھی لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ اس درمیان مرکز میں برسراقتدار بی جے پی لگاتار اس یاترا کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں پرینکا گاندھی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’بی جے پی حکومت کے گزشتہ 8 سالوں میں 22 کروڑ لوگوں نے ملازمت کے لیے فارم بھرا، لیکن محض 7 لاکھ لوگوں کو ملازمت ملی۔ بھٹکاؤ جنتا پارٹی (بی جے پی) چاہتی ہے کہ اس اہم ایشو پر بات نہ ہو۔‘‘ پھر وہ لکھتی ہیں ’’بھارت جوڑو یاترا روزگار کے ایشو پر نوجوانوں کی متحد آواز بلند کرنے کے لیے اٹھا قدم ہے۔‘‘

10 Sep 2022, 12:25 PM

بی جے پی کی نفرت کی فیکٹری ایک گھٹیا ٹوئٹ وائرل کرنے کی کوشش کر رہی: جئے رام رمیش

بی جے پی کی نفرت کی فیکٹری ایک گھٹیا ٹویٹ کو وائرل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آڈیو میں جو کچھ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے، اس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بی جے پی کا خصوصی گھٹیا طریقہ ہے۔ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے کامیاب آغاز اور اسے لوگوں کی طرف سے مل رہی حمایت دیکھ کر یہ مایوس ہو گئے ہیں۔

جو مہاتما گاندھی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ نریندر دابھولکر، گووند پنسارے، گوری لنکیش اور ایم ایم کلبرگی جیسے لوگوں کا قتل کرنے والے آج سوال اٹھا رہے ہیں۔ کتنا بیہودہ مذاق ہے! بھارت جوڑو یاترا‘ کی روح کو ٹھیس پہنچانے کی ایسی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی!

10 Sep 2022, 12:18 PM

’ہندوستان میں 42 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں، ہم ان کے لئے یاترا نکال رہے ہیں‘

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’42 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔ کیا اس طرح ہندوستان کا مستقبل محفوظ ہے؟ ہم ان سب کے لئے یاترا نکال رہے ہیں، ہم نوکریوں کے لئے سفر کر رہے ہیں۔‘‘


10 Sep 2022, 10:31 AM

کنیا کماری کے مارتھانڈم پہنچ کر ٹھہری یاترا، وقفہ کے بعد پھر شروع ہوگی

بھارات جوڑو یاترا آج چوتھے دن ملاگومودو سے شروع ہو کر نیسامونی میموریل کرسچین کالج، مارتھانڈم پہنچ کر ٹھہر گئی۔ وقفہ کے بعد یہ یاترا شام کو پھر شروع ہوگی۔ جو تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آ رہی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاترا کو بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

10 Sep 2022, 9:09 AM

بھارت جوڑو یاترا کا چوتھا دن: براہ راست اسٹریمنگ


10 Sep 2022, 8:45 AM

پرچم کشائی کے بعد چوتھے دن کی یاترا جاری، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

بھارت جوڑو یاترا آج چوتھے دن میں داخل ہو چکی ہے۔ صبح کے وقت پرچم کشائی کے بعد کنیا کماری کے ملاگومودو کے مقام سے یاترا شروع ہوئی جوکہ 10 بجے تک ماتھانڈم تک پہنچ کر ٹھہر جائے گی۔ یاترا میں جوش و خروش نظر آ رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

10 Sep 2022, 9:00 AM

بھارت جوڑو یاترا کا چوتھے دن کا شیڈیول

بھارت جوڑو یاترا صبح 7 بجے کنیا کماری کے مولاگومودو سے شروع ہو کر صبح 10 بجے تک نیسامونی میموریل کرسچین کالج مارتھانڈم تک جائے گی۔ اس کے بعد وقفہ ہوگا اور لیڈران لوگوں سے ملاقات کے ساتھ صحافیوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد شام 4 بجے یاترا دوبارہ شروع ہوگی اور شام 7 بجے چیرووراکونم، پاراسلا تک پہنچے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔