اتراکھنڈ: زہریلی شراب پینے سے 12 افراد ہلاک، آبکاری محکمہ کے 13 حکام معطل

محکمہ آبکاری کے ریاستی وزیر پرکاش پنت نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ضلع ہری دوار کے گاؤں بالپور، بھلیسا، کھیڑی، بندو اور سرحدی اتر پردیش کے 12 گاؤں والوں کی موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اتراکھنڈ کے ضلع ہری دواراور سرحدی اترپردیش کے کئی گاؤں کے کئی دیہی باشندوں کے زہریلی شراب پینے سے کم از کم 12 افراد کی موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو کہا کہ زہریلی شراب پینے سے بیمار افراد کی تعداد کے پیش نظر اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ ریاستی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آبکاری محکمہ کے 13 حکام اور ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔

آبکاری کے ریاستی وزیر پرکاش پنت نے یواین آئی کو بتایا کہ ضلع ہری دوار کے گاؤں بالپور، بھلیسا، کھیڑی، بندو اور سرحدی اتر پردیش کے 12 گاؤں والوں کی زہریلی شراب پینے سے موت ہوچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے کام میں غفلت برتنے سے متعلق آب کاری محکمہ 13 انسپکٹروں، ڈپٹی انسپکٹروں اور سپاہیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔