یوگی نے اپنی دلت مخالف ذہنیت کو ظاہر کر دیا: پرینکا گاندھی

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا کہنا ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ذات پات سے متعلق بیانات دے کر اپنی دلت مخالف ذہنیت کو ظاہر کیا ہے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا کہنا ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ذات پات سے متعلق بیانات دے کر اپنی دلت مخالف ذہنیت کو ظاہر کیا ہے۔

محترمہ پرینکا گاندھی نے اندرا نگر کے لوکش نگر میں مہارشی والمیکی آشرم میں پہنچ کر جھاڑو لگائی اور کہا کہ کروڑ خواتین اور صفائی ملازمین کا روز جھاڑو لگانا صفائی اور اور عزت نفس کی علامت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ذات پات پر مبنی بیان دے کر اپنی دلت مخالف ذہنیت کو ظاہر کیا ہے۔ کل یوپی کی تمام ضلع کانگریس کمیٹیاں بھگوان والمیکی مندر میں صفائی کریں گی۔ ملک کے کروڑوں دلتوں اور خواتین کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔


پارٹی کے میڈیا کنوینر اشوک سنگھ نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان ان کی ذات پات پرست ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اشوک سنگھ نے کہا کہ پرینکا گنادھی نے اتر پردیش کے لوگوں کے دل و دماغ میں اپنی جگہ بنائی ہے جس کی وجہ سے پریشان ہو کر یوگی آدتیہ ناتھ نے نہ صرف پرینکا گاندھی کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے بلکہ ملک کی کروڑوں خواتین اور دلتوں کی بھی بے عزتی کی ہے۔ وگی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔