منھ سے ٹھائیں... ٹھائیں گولی مانے والے دروغہ کو یوگی حکومت انعام سے نوازے گی

یوپی کے سنبھل میں کچھ دن قبل بدمعاش کو پکڑنے کےدوران ایک دروغہ کا منہ سے گولی چلانے کا ویڈیو وائرل ہوا تھا، دراصل گولی نہ چلنے پر داروغہ نے منہ سے ٹھائیں... ٹھائیں کر بدمعاشوں کو ڈرانے کی کوشش کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

یوگی حکومت میں یوپی پولس کے کارناموں کو لے کر اکثر سوال اٹھتے رہتے ہیں، حال ہی میں سنبھل ضلع میں ایک تصادم کو لے کر پولس کی کافی فضیحت ہوئی تھی، بدمعاشوں کو پکڑنے کے دوران یوپی پولس کے ایک داروغہ نے منہ سے گولی کی آواز (ٹھائیں... ٹھائیں) نکال کر بدمعاشوں کو ڈرانے کی کوشش کی تھی ۔ ان کا یہ کارنامہ کیمرے میں قید ہو گیا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کو لے کر یوپی پولس کا کافی مذاق بھی اڑا تھا، اب خبر آ رہی ہے کہ یوگی حکومت کی یوپی پولس منہ سے ٹھائیں... ٹھائیں کرنے والے داروغہ کو اعزاز سے نوازنے کی تیاری کر رہی ہے۔ سنبھل کے ایس پی جمنا پرساد انے داروغہ کی اس حرکت کو بہادری بھرا کارنامہ قرار دیا ہے اور انہوں نے ڈی جی پی اوم پرکاش سنگھ سے داروغہ کو اعزاز دینے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویڈیو: ’ٹھائیں-ٹھائیں‘ یوپی پولس اب منہ سے بھی گولی مارے

بتا دیں کہ 12 اکتوبر کو سنبھل پولس ایک 25 ہزار روپے کے انعامی اور 18 مقدموں میں ملوث ملزم بدمعاش رخسار کا پیچھا کر رہی تھی، اس دوران پولس اور بدمعاش کے درمیان تصادم ہو گیا۔اس تصادم میں رخسار کے پاؤں میں گولی لگی تھی ، وہ اپنی جان بچانے کے لئے گنّے کے ایک کھیت میں چھپ گیا تھا۔

پولس ٹیم نے بدمعاش رخسار کو پکڑنے کے لئے گنے کے کھیت کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا، اسی درمیان دروغہ منوج کمار کی پستول جام ہو گئی اور جب اس سے کوئی فائر نہیں ہوا تو انہوں نے بدمعاش کو ڈرانے کے لئے منہ سے ہی ٹھائیں... ٹھائیں کی آواز نکالنی شر ع کر دی تھیں، بعد میں پولس بدمعاش کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */