یوگی حکومت خواتین کے خلاف جرائم کے سلسلے میں بے حس: جوہی سنگھ

خواتین کے جرائم کی بات آتی ہے تو سنگین بات یہ ہے کہ جب جرم ہوتے ہیں تو متاثرہ کو انصاف دلانے کے بجائے افسران کو بچایاجاتا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال کو لے کر عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور اس بڑھتی بے چینی کو دیکھتے ہوئے حزب اختلاف کی تما م پارٹیوں نے یوگی حکومت کے خلا ف مورچہ کھول دیا ہے۔سماج وادی پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر جوہی سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے متعلق معاملے میں بے حس ہے۔

مقامی ٹاؤن ہال میں منعقدہ ایس پی کی خواتین کارکنان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں ہونے والے جرائم کے بارے میں بے حس ہے ، جب خواتین کے جرائم کی بات آتی ہے تو سنگین بات یہ ہے کہ جب جرم ہوتے ہیں تو متاثرہ کو انصاف دلانے کے بجائے افسران کو بچایاجاتا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ خواتین کی آدھی آبادی بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھینکے گی اور اگلے اسمبلی انتخابات میں زبردست اکثریت سے ایس پی کی حکومت بنے گی اور مسٹر اکھلیش یادو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

واضح رہے اتر پردیش میں خواتین کے خلاف گزشتہ سالوں میں کئی سنگین جرائم سامنے آئے ہیں جس میں ہاتھرس کا ایک واقعہ بھی ہے۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت کے خلاف کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران بھی طبی سہولیات کے فقدان کے تعلق سے بھی ناراضگی بڑھی تھی۔اب یہ تما م ناراضگیاں بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */