یوگی راج میں بدمعاش بے لگام، الہ آباد میں ایک کنبے کے 4 لوگوں کا قتل

الہ آباد میں جمعہ کے روز بگڑیا گاؤں میں ایک ہی کنبہ کے 4 افراد کا دھاردار ہتھیاروں سے قتل کر دیا گیا۔ واردات کے بعد علاقہ میں خوف کا ماحول ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

الہ آباد: اترپردیش میں الہ آباد کے سورانو علاقے میں ایک ہی کنبے کے چار لوگوں کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا گیا۔ سورانو کے علاقائی افسر جتیندر گری نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ سورانو تھانہ علاقہ کے ہائی وے کے نزدیک بگڈیا گاؤں کے ومل چندر پانڈے کے گھر میں کل رات کچھ نامعلوام بدمعاش گھس گئے اور وہاں لوٹ مار کی۔

مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے ومل چندر پانڈے کی بیوی کملیشوری دیوی (52)، بیٹی کرن (32)، داماد پرتاپ نارائن (35) اور نواسے وراٹ (6) کو دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

گری نے بتایا کہ بدمعاشوں نے گھر کا قیمتی سامان بھی لوٹا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ قتل کا مقصد لوٹ مار تھا یا کسی اور سبب سے ان لوگوں کو قتل کیا گیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کسی گھریلو جھگڑے یا پھر جائیداد کے تنازع کے سبب یہ واقعہ انجام دیا گیا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع کے بعد پولیس ٹیم اور اعلی افسر موقع پر پہنچے گئے ہیں۔

ایس ایس پی نتن تیواری نے بتایا کہ دیر رات گئے علاقہ میں پولس نے تقریباً ڈیڑھ بجے گشت کی تھی لیکن اس وقت تک وہاں کوئی واردات پیش نہیں آئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ رات دو بجے سے صبح چار بجے کے درمیان واردات کو انجام دیا گیا ہے۔

فی الحال رپورٹ درج کرکے پولس تمام پہلوؤں پر غور کر رہی ہے اور زور و شور سے کارروائی انجام دے رہی ہے،۔ سراغ رساں کتوں اور فارنسک ٹیمیں جائے وقوع کی جانچ کررہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */