عالمی یومِ قبائل: راجستھان میں دھوم دھام سے منایا جائے گا قبائلیوں کا دن

ادے پور ضلع کلکٹر تاراچند مینا نے بتایا کہ ضلع سطح پر شہر کے گاندھی گراؤنڈ میں صبح 7.30 بجے سے قبائلی طلبا و طالبات کے کھیل کود مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کہا جاتا ہے کہ قبائلیوں کی وجہ سے آج بھی ماحولیات اور ثقافت زندہ ہے۔ ان کے پسینے سے آج بھی کئی بڑی عمارتیں چند ماہ میں کھڑی ہو جاتی ہیں۔ انہی کے حقوق کو فروغ دینا اور ان کی حفاظت کرنے کے ساتھ ہی ان کے تعاون کا اعتراف کرنے کے لیے 9 اگست کو پوری دنیا میں ’یومِ قبائل‘ منایا جائے گا۔ اس میں ان کی ثقافت، ان کی لوک کتھاؤں کی ہر جگہ پیشکش ہوں گی۔ راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے بھی اس انعقاد کو دھوم دھام سے منانے کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں یہ تقاریب ضلع میں بلاک سطح سے لے کر ضلع سطح تک منعقد ہوں گے۔ ادے پور کی بات کریں تو یہاں ثقافتی پروگرام کے ساتھ کھیل مقابلے بھی ہوں گے۔ عالمی یوم قبائل ادے پور کے لیے خاص ہے، کیونکہ راجستھان کے سب سے زیادہ یا یہ کہیں کہ یہیں پر قبائلیوں کی رہائش بھی ہے۔ پوری ریاست میں صرف ادے پور علاقہ کے ڈونگرپور، بانسواڑا، پرتاپ گڑھ، ادے پور، چتوڑگڑھ اور راجسمند ضلع قبائلی علاقہ قرار ہے۔ اس علاقہ کے علاوہ صرف پالی ضلع ہی قبائلی ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ ان کی آبادی تقریباً ایک کروڑ ہے جس کی وجہ سے راجستھان میں عالمی یومِ قبائل بہت اہم ہے۔


ادے پور ضلع کلکٹر تاراچند مینا نے بتایا کہ ضلع سطح پر شہر کے گاندھی گراؤنڈ میں صبح 7.30 بجے سے قبائلی طلبا و طالبات کے کھیل کود مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ اس میں تیر اندازی، والی بال اور باسکیٹ بال کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ان میں انباسا سے کتھوڑی قبائلی فنکار ٹیم ماولیا رقص، گاؤں کویتا سے گور رقص، گوگندا کا گیر رقص، کھیرواڑا کی قبائلی ثقافتی ٹیم کا شادی رقص اور آبوروڈ ضلع سروہی سے گراسیا ٹیم اپنی والر اور رائن رقص کی ثقافتی جھلکیاں پیش کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔