ممبئی میں عالمی سطح کا 500 کروڑ کا نیا چڑیا گھر بنانے کا منصوبہ

آرے کالونی کے 190 ایکڑ زمین میں سے 100 ایکڑ زمین اس مقصد کے لیے الاٹ کی جائے گی۔ ایم او یو پر دستخط کے دوران شیوینا کے صدر ادھو ٹھاکرے اور وزیرجنگلات سدھیر منگنٹوار بھی موجود تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ممبئی میں سوایکٹر کے رقبہ میں ایک جدید ترین عالمی سطح کا چڑیاگھر آرے ملک کالونی گورے گاؤں کے مضافاتی علاقہ میں بنانے کا منصوبہ ہے۔ عالمی سطح کے اس نئے چڑیا گھر پر 500 کروڑ خرچ ہوں گے۔ اس منصوبے کے تحت جانوروں کے ساتھ ساتھ جنگل سفاری، فطرت کے متعلق تعلیمات کا مرکز اور مویشیوں کے لیے خوراک کے مراکز بھی تیار کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ سازی مرکزی زواتھاریتی کی ہدایات کے تحت کی جائے گی۔

مذکورہ چڑیا گھر میں رات اور چاندنی رات میں سفاری کی سہولت بھی دستیاب ہوگی اس کے ساتھ ساتھ جنگلی جانوروں کے تعلق سے بہت ساری معلومات تفریح مقامات بھی بنائے جائیں گے۔ ایسے بڑے جانور بھی یہاں رکھے جائیں گے جو ممبئی کے ویر جیجا ماتا بھونسلے چڑیا گھر یا رانی باغ میں نہیں رکھے جاسکتے ہیں۔ ان میں ہندوستانی جانوروں کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک کے شیر ببر، پینتھرس، جیراف وغیرہ بھی ہوں گے۔


یہاں 2014 سے منصوبہ سازی چل رہی ہیں اور اس کے قریب مشہور فلم سٹی اور سنجے گاندھی پارک واقع ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ اس تعلق سے مہاراشٹر محکمہ جنگلات اور بی ایم سی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں۔

آرے کالونی کے 190 ایکڑ میں سے 100 ایکڑ زمین اس مقصد کے لیے الاٹ کی جائے گی۔ ایم او یو پر دستخط کے دوران شیوینا کے صدر ادھو ٹھاکرے اور وزیرجنگلات سدھیر منگنٹوار بھی موجود تھے۔ دراصل جنوبی ممبئی میں بائیکلہ کے 50 ایکڑ علاقہ پرواقع چڑیا گھر کی توسیع ممکن نہیں ہے، اس لیے آرے ملک کالونی میں جدید طرح کا چڑیا گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */