کیا اعظم خان عید پر رامپور نہیں جا پائیں گے، ایک مہینے سے نہیں گئے گھر

رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہو گیا ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ اعظم خان عید اپنے گھر رامپور میں منا پائیں گے یا نہیں، اس پر بھی تذبذب ہے۔

سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان
سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کی سماجوادی پارٹی ریاست کے حالات اور اعظم خان کی حمایت میں اتر پردیش کے سارے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس کے باہر مظاہرہ اور احتجاج کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سماجوادی کے تین رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن، ڈاکٹر شفیق الرحمان برق اور جاوید خان اس سلسلہ میں سماجوادی پارٹی کے دفتر پہنچ گئے ہیں اور ممکن ہے کہ اعظم خان بھی وہاں پہنچیں، کیونکہ خبر ہے کہ ا عظم خان بھی اس احتجاج میں شرکت کرنے آ سکتے ہیں۔

اعظم خان کی عبوری ضمانت پر آج سماعت ہونی تھی لیکن اب وہ ٹل سکتی ہے کیونکہ ایک نئی عدالت بنانے کے حکومت کے فیصلہ کے خلاف رامپور بار ایسو سیشن نے چار دن کی ہڑتال کا اعلاان کر دیا ہے۔ اس ہڑتال کی وجہ سے اعظم خان کی عرضی پر سماعت ٹل سکتی ہے۔ادھر پیر کو عید الضحی ہے اور اعظم خان جو ہمیشہ ہر تہوار اپنے گھر والوں کے ساتھ رامپور میں ہی مناتے آئے ہیں، ان کے لئے اس مرتبہ رامپور میں عید منانا مشکل بھرا ہو سکتا ہے۔ ویسے وہ پچھلے ایک مہینے سے رامپور نہیں گئے ہیں۔


واضح رہے کہ رامپور اور مرادآباد میں دفعہ 144 لگی ہوئی ہے۔ ایسے میں سماجوادی پارٹی کو ضلع دفاتر کے باہر مظاہرہ کرنے کی اجازت ملنا بھی مشکل ہے اور بہت ممکن ہے کہ سماجوادی پارٹی کے رہنما پارٹی دفتر میں ہی میٹنگ کریں۔ادھر اعظم خان اور اس وقت کے میونسپل کاؤنسل کے ای او سمیت چار لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے اور یہ کیس اعظم خان کے لئے ایک نئی مصیبت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */