بنگال انتخابات: بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، ٹی ایم سی چھوڑ چکے شوبھندو ادھیکاری ممتا بنرجی کے مد مقابل

بی جے پی کی پہلی فہرست میں شوبھندو ادھیکار کا نام موجود ہے، جو نندی گرام سے انتخاب لڑیں گے، ممتا بنرجی نے کل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ریاوتی سیٹ بھوانی پور کی جگہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی

ممتا بنرجی، بوبھندو ادھیکاری
ممتا بنرجی، بوبھندو ادھیکاری
user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: بی جے پی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی 57 نشستوں کے لئے ہفتے کے روز امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ اس میں سب سے اہم نام شوبھندو ادھیکاری کا ہے، جو نندی گرام سے انتخاب لڑیں گے۔ اس کے ساتھ ہی نندی گرام سیٹ پر ممتا بنرجی اور کبھی ان کے معتمد خاص رہے رہے شوبھندو ادھیکاری کے درمیان سیاسی مقابلہ پر مہر ثبت ہو گئی۔ یہ شوبھندو ادھیکاری فی الحال نندی گرام سے ہی رکن اسمبلی تھا۔ شوبھندو نے نندی گرام میں کسانوں کی اراضی کے حصول کے خلاف تحریک چھیڑی ہوئی تھی۔

اس سے قبل ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے جمعہ کے روز اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ انہوں نے 291 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں 51 خواتین اور 42 مسلم امیدوار شامل ہیں۔ ممتا نے کہا تھا کہ وہ نندی گرام سے الیکشن لڑیں گی اور وہ روایتی بھوانی پور سیٹ چھوڑ رہی ہیں۔ شوبھن دیب چٹوپادھیائے بھوانی پور سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔


ممتا نے مزید کہا کہ انہوں نے فن، کھیل، میڈیا اور ثقافت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو ٹکٹ دیے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے تقریباً 24 موجودہ ارکان اسمبلی کو عمر اور دیگر وجوہات کی بنا پر اس بار میدان میں نہیں اتارا گیا ہے۔ ممتا نے 2011، 2016 کے بعد مسلسل تیسری بار اقتدار میں آنے کا دعویٰ کیا اور اس بار کے انتخابات کو آسان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ قانون ساز کونسل کی تشکیل کرائیں گی تاکہ سینئر اور تجربہ کار قائدین کو جگہ دی جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Mar 2021, 7:40 PM
/* */