مغربی بنگال انتخابات: مرشدآباد کی شمشیر گنج سیٹ سے کانگریس امیدوار رضا الحق کی کورونا کے سبب وفات

رضا الحق کے انتقال پر مغربی بنگال کانگریس کے سربراہ ادھیر رنجن چودھری نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کے لئے بڑا نقصان ہے

کانگریس امیدوار رضا الحق / تصویر بشکریہ ون انڈیا بنگالی
کانگریس امیدوار رضا الحق / تصویر بشکریہ ون انڈیا بنگالی
user

یو این آئی

کولکاتا: مرشدآباد ضلع کے شمشیر گنج اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار رضا الحق کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔دو دن قبل ہی ان کی کورونا کی جانچ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

چھیالیس سالہ رضا الحق کو بدھ کے روز سانس میں تکلیف ہونے کی وجہ سے جنگی پور میں واقع ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کی صحت میں بہتری نہیں آٗی۔ رات کے وقت ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں کولکاتا روانہ کیا گیا مگر آج صبح ان کی موت واقع ہو گئی ہے۔


رضا الحق کے انتقال پر مغربی بنگال کانگریس کے سربراہ ادھیر رنجن چودھری نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کے لئے بڑا نقصان ہے۔ کانگریس اپنے ایک وفادار ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی جلسوں میں حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کے مختلف واقعات پر نوٹس لینا چاہئے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ انہوں نے کمیشن کوخط لکھ کر کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی روکی جانی چاہئے۔ خیال رہے کہ شمشیر گنج میں 26 اپریل کو 7 ویں مرحلے کے دوران پولنگ ہونی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔