ممتا بنرجی نے امت شاہ کے دعوی کا اڑایا مذاق

ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ آخر امت شاہ اتنے یقین کے ساتھ کیسے کہہ سکتے ہیں، کیا انہوں نے ووٹنگ مشین دیکھی ہے۔ وہ صرف بھرم پھیلا رہے ہیں، جبکہ بنگال کے عوام نے انہیں سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کلکتہ: وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ کے ذریعہ پہلے مرحلے میں ہوئی 30 سیٹوں کی پولنگ میں 26 سیٹیں جیتنے کے دعوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان چار سیٹوں پر بھی جیت کا دعوی کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بڑا رسوگولا کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔

ممتا بنرجی سے سوال کیا کہ آخر امت شاہ اتنے یقین کے ساتھ کیسے کہہ سکتے ہیں، کیا انہوں نے ووٹنگ مشین دیکھی ہے۔ کہ وہ بھرم پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جب کہ بنگال کے عوام نے انہیں سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال پر کوئی بھی باہری حکومت نہیں کرسکتا ہے، ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی زمین لے کر اپنے دوستوں اڈانی کے حوالہ کر رہے ہیں، انہوں نے ملک کے سرمایہ کو چند دوستوں کے ہاتھوں سپرد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


وزیر اعلی نے کہا کہ 2 مئی کو ریاست کے عوام باہری عناصر کو باہر کا راستہ دکھائیں گے، بنگال نے کبھی بھی باہری عناصر کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی فورسیس کے جوان خواتین اور ضعیفوں کو بی جے پی کو ووٹ کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ اترپردیش نہیں ہے، یہ بنگال ہے اور بنگال کے عوام اپنے کلچر کی حفاظت کے لئے سنجیدہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */