وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف  باری ، میدانی علاقوں میں تیز آندھی

اتوار دیر شام شہر سری نگر میں تیز آندھی چلنے کی وجہ سے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے جبکہ بادل پھٹنے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکھائی دئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وادی میں بے وقت موسم کی کروٹ بدلنے سے خصوصاً سیاحتی مقامات پر برف و باراں اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ماہر موسمیات کے مطابق اتوار کے روز گلمرگ، سون مرگ، زوجیلا، گریز ویلی اور سنتھن ٹاپ پر تازہ برف باری ریکارڈ ہوئی ہے۔

وادی کشمیر میں عجیب و غریب موسمی صورتحال نے کسانوں اور باغ مالکان کو پریشانی کے عالم میں مبتلا کیا ہے۔وادی میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران صبح کے ایام میں اچھی خاصی گرمی ، بعد دوپہر ژالہ بھاری اور شام کے وقت پہاڑی علاقوں میں برف و باراں معمول بنتا جارہا ہے۔


عجیب و غریب موسمی صورتحال کے باعث ماہرین موسمیات بھی اضطرابی کیفیت میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں اتوار کی شام پہاڑی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر تازہ برف و باراں سے میدانی علاقوں میں ایک دفعہ پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

وادی کشمیر میں بعد دوپہر موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑوں علاقوں بالخصوص سیاحتی مقامات پر برف و باری کا سلسلہ شروع ہوا۔ نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار دیر شام شہر سری نگر میں تیز آندھی چلنے کی وجہ سے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے جبکہ بادل پھٹنے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکھائی دئے۔


اتوار دیر شام موصولہ اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے تلیل میں یہ رپورٹ فائل کرنے تک تین انچ تازہ برف باری ریکارڈ ہوئی ۔گلمرگ اور سونہ مرگ میں بھی تازہ برف و باراں کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جس سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں خاصہ اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں نے ایک دفعہ پھر گرم ملبوسات زین تن کرنے کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں کا بھی دوبارہ استعمال شروع کیا ہے۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال سے کسانوں اور باغ مالکان کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ لگاتار بارشوں کی وجہ سے دھان کی پنیری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں سیب کے باغات ریگستان کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔