’جموں و کشمیر کو ہندوستان سے جوڑنے کا کام کریں گے‘، دبئی کی معروف کمپنی ’ڈی پی ورلڈ‘ کا اعلان

ڈی پی ورلڈ نامی دبئی کی کمپنی کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی جموں و کشمیر کو ہندوستان کے باقی حصوں سے جوڑنے کا کام کرے گی۔

سلطان احمد بن سلیم، تصویر بشکریہ dpworld.com
سلطان احمد بن سلیم، تصویر بشکریہ dpworld.com
user

یو این آئی

سری نگر: ڈی پی ورلڈ نامی دبئی کی کمپنی کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی جموں و کشمیر کو بھارت کے باقی حصوں سے جوڑنے کا کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ کام کیسے کرنا ہے اور ہم اس راہ میں حائل رکاوٹوں سے بھی واقف ہیں۔

سلطان احمد بن سلیم نے یہ باتیں پیر کو یہاں راج بھون میں جموں و کشمیر اور دبئی حکومت کے درمیان رئیل اسٹیٹ بزنس، صنعتی پارکوں، سپر اسپیشلٹی اسپتالوں، آئی ٹی ٹاوروں، میڈیکل کالجوں وغیرہ کی تعمیر کے لئے طے پانے والے معاہدے کے موقع نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں ایم او یو معاہدے سے بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہم جموں و کشمیر کو بھارت کے باقی حصوں سے جوڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ کام کیسے کرنا ہے۔ ہم اس راہ میں حائل رکاوٹوں سے بھی واقف ہیں'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میک ان انڈیا کی پہل اب یہاں بھی ایپلائی ہو گی۔ آپ دیکھیں گے کہ یہاں کے کئی مصنوعات اب دنیا کے مختلف کونوں میں پہنچیں گے۔ یہ خطہ لاجواب ہے۔ یہاں کے قالین پوری دنیا میں مشہور ہیں'۔


مرکزی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹریز پویش گوئل نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دن جموں و کشمیر اور بھارت کے لئے ایک بہت ہی اہم دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں جموں و کشمیر بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ دبئی حکومت نے آج جموں و کشمیر کے ساتھ معاہدہ کر کے دنیا کو ایک سگنل دیا ہے کہ بھارت کے عالمی طاقت بننے میں جموں و کشمیر کا بھی ایک بڑا کنٹریبوشن ہو گا'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔