’’ہم ترنمول کانگریس کی فطری موت چاہتے ہیں‘‘

بی جے پی لیڈر شیامک بھٹاچاریہ نے کہا کہ ’’ہم مغربی بنگال میں آرٹیکل 356 نہیں چاہتے۔ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی آرٹیکل 356 کو نافذ کرانا چاتی ہے۔ ہم ترنمول کانگریس کی2021 میں فطری موت چاہتے ہیں۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: بی جے پی لیڈر شیامک بھٹاچاریہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نہیں چاہتی کہ مغربی بنگال میں صدر کا قانون نافذ کیا جائے اور پھر ممتا بنرجی کو شہادت کا درجہ مل جائے، بلکہ ہم ترنمول کانگریس کی ’فطری موت‘ چاہتے ہیں۔ ہم مغربی بنگال میں آرٹیکل 356 نہیں چاہتے ہیں۔ یہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی ہے جو آرٹیکل 356 کو نافذ کرانا چاتی ہے۔ ہم ترنمول کانگریس کی2021 میں فطری موت چاہتے ہیں اور ریاست کے عوام انہیں نکال باہر کریں۔ بھٹاچاریہ نے کہا کہ بنگال کے عوام بی جے پی کو شدت سے چاہتے ہیں۔

اس سے قبل بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سومترا خان نے کہا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ریاستی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ خان نے 28 نومبر کو یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ گورنر اچانک وزیر اعلی سے 149 کے اعداد و شمار (اکثریت) کو ثابت کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ اس کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گورنرمسلسل ممتا حکومت کے خلاف تنقید کرتے رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے بھی دھنکر پر ریاست میں ’’متوازی انتظامیہ‘‘ چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔


ریاست 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے مغربی بنگال میں 18 پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کے متعدد رہنما بھی بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ 2016 میں ترنمول کانگریس نے 294 رکنی ریاستی اسمبلی میں کل 211 نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ بی جے پی نے صرف 3 سیٹیں حاصل کی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔