کسانوں کا قرض معاف کرنے کے وعدے پر عہد بند ہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے مدھیہ پردیش کے کسانوں سے قرض معاف کرنے کا جو وعدہ کیا ہے، اس کے لئے وہ عہد بند ہیں اور ریاست میں پارٹی کی حکومت بننے کے 10 دن میں کسانوں کا قرض معاف کر دیا جائے گا۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی
user

یو این آئی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے مدھیہ پردیش کے کسانوں سے قرض معاف کرنے کا جو وعدہ کیا ہے، اس کے لئے وہ عہد بند ہیں اور ریاست میں پارٹی کی حکومت بننے کے 10 دن میں کسانوں کا قرض معاف کر دیا جائے گا۔

گاندھی نے مدھیہ پردیش کے عوام کے نام یہاں جاری ایک پیغام میں کہا، " ہم اپنے وعدے پر عہدبند ہیں، مدھیہ پردیش میں حکومت بنتے ہی 10 دنوں میں کسانوں کا قرض معاف کر دیں گے۔فصلوں کی مناسب قیمت کی گارنٹی ہوگی ۔ بجلی کا بل نصف ہوگا۔ بیٹیوں کی شادی پر کانگریس حکومت ماں باپ کا کردار ادا کرے گی اور 51 ہزار روپے کا تعاون دیا جائے گا۔

انہوں نے ریاست کے بے گھروں اور چھوٹے کسانوں کے سلسلے میں کہا کہ گھر بنانے کا ہر شہری کا خواب پورا کیا جائے گا۔ کسانوں کے بچوں کو زراعت پر مبنی صنعت لگانے کے مواقع دیے جائیں گے اور بیٹیوں کی اسکول سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم مفت ہوگی۔ خواتین کوسیکورٹی فیچر والا سمارٹ فون دیا جائے گا اور تعلیم کا معیار بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کسانوں کے قرض معافی کو ضروری قرار دیا اور کہا، "میرا خیال ہے کہ کسانوں کو قرض سے نجات دلانے کا مطلب ہے-معیشت کو ترقی دینا۔ کسان مالی طور پر مضبوط ہوں گے تو ملک کی معیشت بھی پٹری پر آئے گی۔ میں نہیں سمجھ پاتا ہوں کہ بی جے پی اس کی مخالفت کیوں کر رہی ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ کانگریس کی کوششوں سے ملک کی سیاست کا رخ کسان کی طرف مڑ گیا ہے۔نہیں تو ایک وقت تھا جب چند سرمایہ داروں کے کہنے پر مودی جی کسانوں کے خلاف کسانوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے آرڈیننس پر آرڈیننس لا رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Nov 2018, 10:09 PM
/* */