راجستھان میں راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کے لئے کل جمعہ کو ووٹنگ

محکمہ الیکشن کے مطابق ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پولنگ 10 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ اس کے بعد 5 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی

راجیہ سبھا / فائل تصویر
راجیہ سبھا / فائل تصویر
user

یو این آئی

جےپور: راجستھان میں راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کےلئے جمعہ کی صبح نو بجے ووٹنگ شروع ہوگی۔ محکمہ الیکشن کے مطابق ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پولنگ 10 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ اس کے بعد 5 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔

آئندہ چار جولائی کو ریاست میں خالی ہونے والی چار راجیہ سبھا سیٹوں پر ہونے والے اس انتخاب میں رندیپ سرجے والا، کانگریس کے مکل واسنک اور پرمود تیواری اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گھنشیام تیواری اور بی جے پی کے حمایت یافتہ اور آزاد امیدوار سبھاش چندرا میدان میں ہیں۔

اسمبلی میں ایم ایل اے کی تعداد کی بنیاد پر کانگریس کی دو اور چار سیٹوں میں سے ایک پر بی جے پی کی جیت یقینی سمجھی جا رہی ہے، جب کہ چوتھی سیٹ کے لیے بھی مقابلہ ہوگا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ایک کانگریس امیدوار اور ایک آزادامیدوار کے درمیان مانا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس الیکشن کے لیے ایم ایل اے 2 جون کو جے پور سے نکلے تھے تاکہ اپنے اور اپنے حمایت یافتہ ایم ایل ایز کو خرید فروخت اور سیندھ ماری سے بچانے کے لیے ادے پور میں باڑےبندی کی جا سکے اور بعد میں وزیر اعلی اشوک گہلوت بھی باڑے بندی میں پہنچے۔ کانگریس ایم ایل ایز کے علاوہ آزاد اور بھارتیہ ٹرائبل پارٹی (بی ٹی پی) ایم ایل ایز نے باڑے بندی میں حصہ لیا۔ اس دوران راجیہ سبھا انتخابات کے بارے میں معلومات اور حکمت عملی پر مختلف سیشن منعقد کیے گئے اور تبادلہ خیال کیا گیا۔


کانگریس کے اراکین اسمبلی نے آج دوبارہ جے پور لوٹنا شروع کردیا ہے اور وہ آج یہاں ایک ہوٹل میں قیام کریں گے اور جمعہ کو براہ راست ووٹنگ کے لیے اسمبلی پہنچیں گے۔

کانگریس کے بعد بی جے پی نے بھی 6 جون سے جے پور کے ایک ہوٹل میں اپنے ایم ایل ایز کو روکنا شروع کردیا۔ حالانکہ بی جے پی اسے بی جے پی ایم ایل اے ابھیاس ورگ کا نام دے رہی ہے اور اس دوران مختلف موضوعات پر مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ بی جے پی ایم ایل اے بھی جمعہ کو ہوٹل سے براہ راست پولنگ بوتھ پہنچیں گے۔

ریاست کی 200 سیٹوں والی اسمبلی میں کانگریس کو 108، بی جے پی کو 71، آزاد امیدواروں کو 13، راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آر ایل پی اے) کو تین، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی-ایم) اور ٹرائبل پارٹی آف انڈیا (بی ٹی پی) نے دو دو اور راشٹریہ لوک دل کا ایک ایم ایل اے ہے۔

کانگریس اس الیکشن میں اپنے ساتھ دو بی ٹی پی، دو سی پی آئی (ایم) اور آزاد امیدواروں کے ساتھ 126 ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کر رہی ہےاور وہ اپنے تینوں امیدواروں کی جیت کا یقین کر رہی ہے۔ دوسری طرف، بی جے پی آزاد امیدوار کی حمایت کر رہی ہے اور اپنے امیدوار کے علاوہ، وہ بھی آزاد امیدوار کی جیت کی امید لگائے ہوئے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔