تلنگانہ اور راجستھان میں ووٹنگ شروع

راجستھان اور تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ہو گیئ ہے ۔ تلنگانہ میں صبح سے ہی کافی جوش نظر آرہا ہے ۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش، میزورم اور چھتیس گرح کے بعد آج تلنگانہ اور راجستھان اسمبلیوں کے لئے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے ۔تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے واحد مرحلہ میں آج ہونے والے انتخابات کے لئے تمام تیاریوں کے بعد ووٹنگ جاری ہے ۔ 1824امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ2.8کروڑ سے زائد رائے دہندے کریں گے۔

ریاست کے 119حلقوں میں صبح7بجے سے رائے دہی کا آغاز ہواجبکہ نکسلائٹس سے متاثرہ 13حلقوں میں رائے دہی کا اختتام 4بجے شام ہوگا۔ مرد رائے دہندوں کی تعداد 1.41لاکھ ہے جبکہ خاتون رائے دہندوں کی 1.39لاکھ سے زائد ہے ۔ ملکاجگری میں سب سے زیادہ42امیدوار انتخابی مقابلہ میں ہے جبکہ سب سے کم چھ امیدوار بانسواڑہ حلقہ میں مقابلہ کررہے ہیں۔
انتخابی حکام نے 32,815مراکز رائے دہی میں 1.6لاکھ سے زائد پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کے ذریعہ وسیع انتظامات کئے ہیں۔ تمام پولنگ بوتھس پر رائے دہی کا سامان اور ووٹنگ مشینیں دستیاب کروائی گئی ہیں۔ 30ہزار سے زائد سیکورٹی بشمول نیم فوجی دستور کی تعیناتی کے ذریعہ سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ آسان اور منظم انداز میں رائے دہی ہوسکے ۔ انتخابات کے دوران بے قاعدگیوں پر قابو پانے کے لئے تقریباً450فلائنگ اسکواڈس بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
ادھر راجستھان میں کل 199 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ شروع ہوئی ۔ راجستھان میں اسمبلی کی کل 200 نشستیں ہیں لیکن ایک سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار کے انتقال کی وجہ سے اس سیٹ پر بعد میں چناؤ ہوگا۔ راجستھان میں بی جے پی کی اور تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی حکومت ہے اور دونوں جگہ مقابلہ کانگریس سے ہے ۔رائے دہی کے اختتام تک شراب کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ انتخابی حکام نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران انتخابات سے متعلق خبروں کو نشر کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ ووٹوں کی گنتی راجستھان‘مدھیہ پردیش ‘چھتیس گڑھ اور میزورم کے ساتھ 11دسمبر کو ہوگی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔