وراٹ کوہلی آسٹریلیا میں 1000 رنز سے چند قدم دور

کوہلی اگر 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹسٹ میں یہ کامیابی حاصل کر لیتے ہیں تو وہ سابق ہندستانی کرکٹر راہل دراوڑ، وی وی ایس لکشمن اور سچن تندولکر کے کلب میں شامل ہو جائیں گے۔

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

ایڈیلیڈ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا میں اپنے 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے سے اب صرف آٹھ رن دور رہ گئے ہیں اور 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں وہ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے ساتھ سابق ہندستانی کرکٹر راہل دراوڑ، وی وی ایس لکشمن اور سچن تندولکر کے کلب میں شامل ہو جائیں گے۔

وراٹ کے آسٹریلیا میں کھیلے گئے آٹھ ٹیسٹ میچوں میں 992 رنز ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 169 رنز ہے جو انہوں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر سال 2014 میں بنایا تھا۔ وراٹ نے آسٹریلیا میں اب تک پانچ ٹسٹ سنچری اور دو نصف سنچری بنائی ہیں۔

ہندوستانی کپتان آسٹریلیا میں 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سابق ہندستانی بلے بازوں کی بھی زمرے میں شامل ہو جائیں گے جو آسٹریلوی زمین پر ایک ہزار رنز کا ہندسہ پار کر چکے ہیں۔ اس فہرست میں سچن 1809 رنز کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ لکشمن کے نام 1236 رنز اور دراوڑ کے نام 1143 رنز ہیں۔

نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز اور کپتان وراٹ کی قیادت میں ہندستانی ٹیم پہلی بار آسٹریلیا میں ٹسٹ سیریز جیتنے کے مقصد کے ساتھ اتر رہی ہے۔ دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہندوستان اور میزبان ٹیم 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے اترے گی۔ اس کے بعد پرتھ، میلبورن اور سڈنی میں باقی میچ کھیلے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Dec 2018, 10:09 PM
/* */