بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف پرتشدد واقعات شرمناک: نصیرالدین چشتی

خواجہ معین الدین چشتی درگاہ کے سجادہ نشیں نصیرالدین چشتی نے بنگلہ دیش حکومت سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے اور ملوث بنیاد پرست تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

بنگلہ دیش میں مندروں کی توڑ پھوڑ
بنگلہ دیش میں مندروں کی توڑ پھوڑ
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کے دیوان کے جانشین اور آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے چیئرمین سید نصیر الدین چشتی نے بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران اقلیتی برادری کے خلاف تشدد کو شرمناک اور غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

نصیر الدین چشتی نے آج یہاں اپنے بیان میں کہا کہ اسلام میں امن اور رواداری کی پاسداری کی جاتی ہے۔ منڈپوں، پنڈالوں اور مندروں پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ نبیؐ کی تعلیمات کے خلاف یہ ایک بزدلانہ کام ہے جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش حکومت سے اس معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرنے اور فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے میں ملوث بنیاد پرست تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔