عوام کے پیسوں سے بننے والے ٹیکے کی سب سے زیادہ قیمت دینی پڑے گی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ "کووڈ کا ٹیکہ بنانے کے لئے کمپنیوں کو لوگوں کا پیسہ دیا گیا تھا۔ اب مرکزی حکومت لوگوں کو اسی ویکسین کی دنیا میں سب سے زیادہ قیمت ادا کرنے کے لئے کہہ رہی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر و رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے پیسوں سے کورونا کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کی مدد کی ہے، لیکن ملک کے باشندوں کو دنیا میں اس کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

راہل گاندھی نے بدھ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ "کووڈ کا ٹیکہ بنانے کے لئے کمپنیوں کو لوگوں کا پیسہ دیا گیا تھا۔ اب مرکزی حکومت لوگوں کو اسی ویکسین کی دنیا میں سب سے زیادہ قیمت ادا کرنے کے لئے کہہ رہی ہے۔ ہمارے 'ناکام نظام' میں لوگ ایک بار پھر 'مودی کے دوستوں' کو فائدہ پہنچانے کی خاطر ناکام ہوگئے ہیں۔


اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کورونا کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کی مدد کرے گی۔ ایک دوسری خبر میں کہا گیا ہے کہ حکومت بھارت بایوٹیک اور تین سرکاری شعبہ کی کمپنیوں کو 65 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔