اتراکھنڈ: پشکر سنگھ دھامی کے لیے 6 اراکین اسمبلی اپنی سیٹ چھوڑنے کو تیار!

چمپاوت کے رکن اسمبلی کیلاش گہٹودی اور کپکوٹ کے رکن اسمبلی سریش گاڑیا کے ساتھ ساتھ چار دیگر اراکین اسمبلی نے پشکر سنگھ دھامی کی حمایت میں اپنی سیٹ چھوڑنے کی پیشکش کی ہے۔

پشکر دھامی / تصویر ٹوئٹر / @ANI
پشکر دھامی / تصویر ٹوئٹر / @ANI
user

قومی آوازبیورو

اتراکھنڈ کے کھٹیما اسمبلی حلقہ سے سابق وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی انتخاب ہار گئے ہیں۔ اس کے باوجود انھیں بی جے پی نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سونپنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عموماً شکست خوردہ لیڈر کو وزیر اعلیٰ نہیں بنایا جاتا ہے، لیکن بی جے پی میں پشکر سنگھ دھامی کا قد کافی بڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چھ بی جے پی اراکین اسمبلی نے پشکر دھامی کے لیے اپنی سیٹ قربان کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چمپاوت کے رکن اسمبلی کیلاش گہٹودی اور کپکوٹ کے رکن اسمبلی سریش گاڑیا کے ساتھ ساتھ چار دیگر اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ کی حمایت میں اپنی سیٹ چھوڑنے کی پیشکش کی ہے۔ خان پور کے آزاد رکن اسمبلی امیش شرما بھی اپنی سیٹ چھوڑنے کی تحریری پیشکش پشکر سنگھ دھامی کے حوالے کر دی ہے۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ اگر ڈیڈیہاٹ سیٹ سے رکن اسمبلی اور پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق ریاستی صدر بشن سنگھ چوپھال کو اگر راجیہ سبھا بھیجا جاتا ہے تو یہ بی جے پی اور پشکر سنگھ دھامی کے لیے سب سے محفوظ سیٹ ہو سکتی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھامی اس سیٹ سے انتخاب لڑ سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ پشکر سنگھ دھامی نے گورنر گرمیت سنگھ سے مل کر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر دیا ہے۔ دھامی کی حلف برداری تقریب 23 مارچ کو دہرادون کے پریڈ گراؤنڈ میں ہوگی۔ یہ چیزیں اس وقت واضح ہوئیں جب 21 مارچ کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں پشکر سنگھ دھامی کو لیڈر منتخب کر لیا۔ مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے پشکر سنگھ دھامی کو لیڈر منتخب کیے جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ امید ہے پشکر سنگھ دھامی ریاست کو ترقی کے راستے پر لے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔