یوپی: کھیل کھیل میں جھونپڑی ہوئی خاکستر، معصوم بھائی-بہن کی جل کر موت

پولس سپرنٹنڈنٹ راہل مٹھاس کا کہنا ہے کہ سیا گاؤں میں کرنپال سنگھ کے بچے سنجنا، سمی اور وشال گھر سے کچھ دوری پر کھیت میں بنی جھونپڑی میں کھیل رہے تھے۔ اسی دوران ماچس کی تیلی سے آگ لگ گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

کورونا لاک ڈاؤن کے درمیان تر پردیش میں جھانسی ضلع کے ککربئی تھانہ حلقہ میں دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے سیا گاؤں میں کھیل کھیل میں بچوں سے جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔ اس کی زد میں معصوم بھائی اور بہن آ گئے جس کی وجہ سے جل کر ان کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ دیہی حلقہ کے پولس سپرنٹنڈنٹ راہل مٹھاس نے اس سلسلے میں جمعہ کے روز بگایا کہ سیا گاؤں کے کرنپال سنگھ کے بچے سنجنا (4 سال)، سمی (3 سال) اور وشال (2 سال) گھر سے کچھ دوری پر کھیت میں بنی جھونپڑی میں کھیل رہے تھے۔ اسی دوران وہاں رکھی ماچس کی تیلی بچوں نے جلا دی جس سے جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔

خبروں کے مطابق سنجنا مچان سے کود کر اپنے گھر والوں کو بتانے چلی گئی، لیکن تب تک جھونپڑی آگ کی زد میں پوری طرح آ چکی تھی اور سمی و اس کا دو سالہ بھائی وشال آگ میں بری طرح سے جھلس گیا تھا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ گھر والوں نے دونوں بچوں کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ دونوں بچوں کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور واقعہ کی جانچ کروائی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Apr 2020, 1:40 PM