اتر پردیش اب جرائم پردیش بن گیا ہے: اکھلیش

بی جے پی اقتدار میں اترپردیش جرائم پردیش بن گیا ہے۔ مافیا پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے تمام عدالتی اور آئینی اقدار ٹوٹ کر بکھر رہے ہیں۔

اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
user

یو این آئی

سماج وادی پارٹی کےصدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت میں کرائم کا گراف یومیہ بڑھتا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی کی جانب سے کہا گیا کہ ان کی حکومت کا کرائم کی جانب زیرو ٹالیرنس ہے وہ زیرو ٹالیرنس ایک بڑے زیرو میں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے۔

اکھلیش یادو نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی اقتدار میں اترپردیش جرائم پردیش بن گیا ہے۔ مافیا پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے تمام عدالتی اور آئینی اقدار ٹوٹ کر بکھر رہے ہیں۔ لوگوں میں دہشت اور ریاست میں خوف و عدم تحفظ کا ماحول ہے۔


انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کے رات 12بجے بھی زیورات پہن کر نکلنے کا دعوی کرنے والے حکمرانوں کے اقتدار میں بیٹیوں کا جینا دشوار ہوگیا ہے۔ جن پر عوام کو بے خوف کرنے کی ذمہ داری ہے وہی اب محافظ کی جگہ اس کے برعکس کردار میں دکھے، تو عوام کہاں انصاف کی اپیل کریں۔ بریلی میں ایک سپاہی نے ایک لڑکی کے موبائل اور اسکوٹی کو توڑ دیا۔ کھاگا فتح پور میں اسکوری گاؤں کی ایک بچی کو بہلا پھسلا کر نوجوان بھگا لے گیا۔

سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی حکومت کے دوسری میعاد کار میں ریاست میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کی کہیں سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ اقتدار کے نشے میں بی جے پی اتنا چور ہوگئی ہے کہ اسے اب نظم وضبط یا آئین کی کوئی پرواہ نہیں رہ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */