اترپردیش حکومت بی ایڈ میں داخلہ امتحان ملتوی کرے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ریاستی حکومت سے اس داخلہ امتحان کو ملتوی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں طالب علموں کی سلامتی کا اندازہ کیے بغیر تقریباً 4.5 لاکھ طالب علموں کو خطروں میں ڈالنا مناسب نہیں۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کورونا کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اترپردیش حکومت سے بی ایڈ داخلہ امتحانات کی تاریخ پر ازسرنو غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ پرینکا وڈرا نے منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’اترپردیش میں ہونے والے نو اگست کو بی ایڈ کے داخلہ امتحان ہونے والے ہیں۔ ریاست میں کورونا کی رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے، مختلف تعلیمی اداروں سے بھی کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے ریاستی حکومت سے اس داخلہ امتحان کو ملتوی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے میں طالب علموں کی سلامتی کا اندازہ کیے بغیر تقریباً 4.5 لاکھ طالب علموں کو خطروں میں ڈالنا مناسب نہیں۔ اترپردیش حکومت سے اپیل ہے کہ موجودہ حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے امتحان کے پروگرام پر ازسرنو غور کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔