یوپی: اُمیش پال قتل معاملہ میں پولیس نے کیا پہلا انکاؤنٹر، نہرو پارک کے جنگل میں ارباز کو ماری گئی گولی

بی ایس پی رکن اسمبلی راجوپال قتل معاملہ کے اہم گواہ اُمیش پال کا جمعہ کی شام اتر پردیش کے پریاگ راج میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پریاگ راج میں اُمیش پال اور ان کے گنر کا دن دہاڑے قتل کیے جانے کے معاملے میں یوپی پولیس نے اپنے انداز میں کارروائی شروع کر دی ہے۔ قتل میں شامل بتائے جا رہے ایک ملزم کو پولیس نے انکاؤنٹر میں ڈھیر کر دیا ہے۔ ہلاک ملزم کا نام ارباز بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس او جی اور پریاگ راج پولیس نے یہ انکاؤنٹر نہرو پارک کے جنگل میں کیا ہے۔ باقی ملزمین کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بی ایس پی رکن اسمبلی راجو پال قتل معاملہ کے اہم گواہ امیش پال کا جمعہ کی شام اتر پردیش کے پریاگ راج میں ان کی رہائش پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پریاگ راج میں ہنڈئی کریٹا ایس یو وی کی پچھلی سیٹ سے اتر رہے اُمیش پال کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پال کو سوروپ رانی نہرو اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ پال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اسے سات گولیاں ماری گئی تھیں۔


قتل کے بعد اُمیش پال کی بیوی جیہ پال نے پریاگ راج پولیس سے رابطہ کیا اور ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بھائی، بیوی شائستہ پروین اور ان کے بیٹوں و کئی دیگر لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات میں معاملہ درج کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔