لکھنؤ: گیس چولہا گودام میں خوفناک آتشزدگی، بچی سمیت پانچ افراد ہلاک

ہلاک شدگان میں معصوم بے بی، جولی سنگھ، ڈبلو سنگھ، سمت سنگھ اور وندنا سنگھ شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت مکان مالک ٹی این سنگھ باہر گئے ہوئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے اندرانگر علاقے میں گیس چولہے کے ایک گودام میں خوفناک آتشزدگی میں ایک جوڑا اور بچی سمیت کنبہ کے پانچ ارکان کی جلنے سے موت ہوگئی۔ پولس ذرائع نے بدھ کو یہاں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ اندرانگر علاقے میں مایاوتی کالونی کے قریب رام وہار فیز- 2 میں ٹی این سنگھ کے گھر میں بنائے گئے گیس چولہا گودام میں دیر رات آگ لگ گئی، اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ ارکان کی جلنے سے موت ہوگئی۔


ہلاک شدگان میں معصوم بے بی، جولی سنگھ، ڈبلو سنگھ، سمت سنگھ اور وندنا سنگھ شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت مکان مالک ٹی این سنگھ باہر گئے ہوئے تھے۔ ٹی این سنگھ بنیادی طور پر پرتاپ گڑھ کے رہنے والے ہیں اور ریاست بھر میں چولہے سپلائی کرنے کا کام کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ شارٹ سرکٹ سے ہوا ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع رات تقریباً پونے تین بجے ملی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ سیکشن اور پولس نے موقع پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، آگ پر قابو پانے کے لئے موقع پرفائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں پہنچی۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔


پولس کے مطابق حادثے کے وقت مالک مکان ٹی این سنگھ باہر گئے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت 31 سالہ سمیت سنگھ، ان کی بیوی وندنا سنگھ اور چھ ماہ کی بچی کے علاوہ جولی سنگھ (48) اور 50 سالہ ڈبلیو سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔