لکھنؤ: مرکزی وزیر پیوش گوئل پر ریل ملازمین کا حملہ، گاڑی کے شیشے کئے چکناچور

مرکزی وزیر پیوش گوئل پر لکھنؤ میں ایک تقریب کے دوران حملہ ہوا، ریل ملازمین نے ان پر گملے پھینکے اور جب وہ وہاں سے جانے لگے تو ان کی گاڑی کے شیشے توڑکر دور تک ان کا پیچھا بھی کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے مرکزی ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کو سخت احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے ان پر پھولوں کا گملہ پھینک کر حملہ کیا اور ان کی گاڑی کے شیشے توڑ دئے۔

پولس نے کڑی مشقت کے بعد پیوش گوئل کو تقریب کے مقام طسے محفوظ نکالا۔ اس کے باوجود لوگوں نے ان کی گاڑی کا دور تک پیچھا کیا۔ پیوش گوئل کے وہاں سے جانے کے بعد بھی لوگ کافی دیر تک ہنگامہ کرتے رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ پولس کی موجودگی میں ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ پیوش گوئل لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کے کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ تقریب میں جیسے ہی گوئل نے بولنا شروع کیا لوگ آپے سے باہر ہو گئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گوئل نے اپنی تقریر کے دوران ریلوے ملازمین کی یونین پر نشانہ لگایا تھا جس کی وجہ سے ملازمین برہم ہو گئے۔

مشتعل لوگوں نے پیوش گوئل کے خلاف نعرےبازی شروع کر دی۔ پھر بھی گوئل جب تقریر کرتے رہے تو لوگوں نے وہاں رکھے گملے اٹھاکر اسٹیج پر پھینکا شروع کر دئے۔ لوگوں کو اس قدر مشتعل دیکھ کر پولس نے کڑی مشقت کے بعد گوئل کو اسٹیج سے اتار کر گاڑی میں بیٹھایا۔ لیکن اس کے بعد بھی لوگوں کی ناراضگی کم نہیں ہوئی اور انہہوں نے گاڑی پر بھی گملوں سے حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس کے بعد ناراض لوگوں نے کافی دور تک ان کی گاڑی کا پیچھا کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملہ میں گوئل کو چوٹ بھی آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ کرنے والے ریل ملازمین اور وہ گوئل کی تقریر سے ناراض ہو گئے۔ ناراض ملازمین نے ان کی مخالفت میں جم کر مردآباد کے نعرے بھی لگئے اور ان کے جانے کے بعد بھی مقام تقریب پر ہنگامہ آرائی کرتے رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔