یوپی: پنچایت انتخابات کے لئے ریزرویشن کے عمل کا آغاز

ضلع پنچایت صدر کا ریزرویشن حکومتی سطح پر طے کیا جائے گا، بلاک پرمکھوں کی تعداد بھی حکومتی سطح پر طے ہو گئی جبکہ ریزرویشن کا عمل ضلعی سطح پر انجام دیا جائے گا

اتر پردیش پنچایت انتخابات
اتر پردیش پنچایت انتخابات
user

یو این آئی

لکھنو: اترپردیش میں سہ رخی پنچایت انتخابات کے لئے ریزرویشن عمل کا آج آغاز ہو گیا۔ اس کے تحت ضلع پنچایت صدر کا ریزرویشن حکومتی سطح پر طے کیا جائے گا۔ بلاک پرمکھوں کی تعداد بھی حکومتی سطح پر طے ہو گئی جبکہ ریزرویشن ضلعی سطح پر طے کیا جائے گا۔ گرام پردھانوں کا ریزرویشن بھی ضلع سطح پر ہوگا اور تعداد بھی بلاک کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع میں ہی طے کی جائے گی۔

ریزرویشن کا نظم اب جنرل سیٹوں کو دھیان میں رکھ کر کیا جائے گا۔ مثلاََ جو سیٹ گذشتہ پانچ سالوں میں ایس ٹی کے لئے ریزرو تھی اسے اب ایس سی کے لئے ریزرو کیا جائے گا۔ خواتین کا 33 فیصدی ریزرویشن پہلے کی طرح جاری رہے گا۔

جونپور:گرام پنچایت افسرپر 45 لاکھ روپئے کے غبن کا الزام

اترپردیش کے ضلع جونپور کے کنجاکلا بلاک کے آرا گاوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر دستیاویزات میں خردبرد کرکے 45لاکھ روپئے غبن کرنے کے الزام میں سیکٹری کو ضلع پنچایت راج افسر سنتوش کمار نے معطل کردیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔


آفیشیل ذرائع کے نے یہاں بتایا کہ ضلع میں کرنجا کلا بلاک کے آرا گاوں باشندہ پون رائے نے گذشتہ ماہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منیش کمار ورما و دیگر افسران سے گاوں میں چل رہے ترقیاتی کاموں کے نام پر دستاویزات میں خردبرد کر کے گھپلہ بازی کی شکایت کی تھی۔ الزام لگایا گیا تھا کہ پردھان گائتری پاٹھک و سکریٹری سنتوش کمار، صفائی ملازمین ڈوگل انچارج کی ساز باز سے بدعنوانی کی گئی ہے۔

اس بارے میں گرام پردھان رکن پون رائے نے بتایا کہ گاوں میں ترقیاتی کاموں پر چھ ماہ میں ایک کرور روپئے بطور گرانٹ ملے ہیں جس میں سے 45لاکھ روپئے کا گھپلہ ہوا ہے۔ سیکریٹری کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔