اتر پردیش پنچایت انتخابات: پہلے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی کا آغاز

اترپردیش میں پنچایت انتخابات کے تحت پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے نامزدگی کا آغاز ہو گیا، پہلے مرحلے کے تحت 18 اضلاع میں 15 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے

یو پی پنچایات انتخابات / Getty Images
یو پی پنچایات انتخابات / Getty Images
user

یو این آئی

لکھنو: اترپردیش میں سہ سطحی پنچایت انتخابات کے تحت پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے ہفتہ کو نامزدگی کا آغاز ہو گیا۔ پہلے مرحلے کے تحت 18 اضلاع میں 15 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنا شروع کر دیا۔

سہ سطحی پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سبھی گرام پردھان اور ضلع پنچایت رکن کے لئے سبھی امیدوار ہفتہ اور اتوار کو صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک پرچہ داخل کرسکیں گے۔ پرچہ نامزدگی کے دوران امیدواروں کو کووڈ پروٹوکول پر پوری طرح سےعمل کرتے ہوئے ماسک کی لازمیت اور جسمانی فاصلہ پر مکمل طور سے عمل کرنا ہوگا۔


پہلے مرحلے کے لئے 3 اور 4 کو پرچہ نامزدگی کے بعد پانچ اور 6 اپریل کو کاغذات کی جانچ ہوگی۔ امیدوار 7 اپریل کواپنا پرچہ واپس لے سکیں گے جبکہ اسی دن انتخابی نشان بھی فراہم کر دئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کے لئے وونٹنگ 15 اپریل کی صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

پہلے مرحلہ میں جن اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں سہارنپور، بریلی، غازی آباد، رام پور، ہاتھرس، آگرہ، کانپور شہر، جھانسی، مہوبہ، ہردوئی، پریاگ راج، بریلی، اجودھیا، شراوستی، سنت کبیر نگر، گورکھپور، جونپور و بھدوہی شامل ہیں۔

ملحوظ رہے کہ یوپی میں سہ سطحی پنچایت انتخابات چار مراحل میں مکمل ہونگے جس کے تحت پہلے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی 3۔4اپریل کو، دوسرے کے لئے 7۔8اپریل کو،تیسرے کے لئے 13۔14اپریل کو اور چوتھے مرحلے کے لئے 17۔18اپریل کو امیدوار پرچہ داخل کرسکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Apr 2021, 6:55 PM
/* */