یوپی: مشرقی علاقوں سے مانسون دے گا دستک، بھاری بارش کے آثار

حکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ کم سے کم 48 گھنٹوں تک جاری رہنے کے آثار ہیں۔ اس دوران بجلی گرنے کے شبہات کے پیش نظر کسانوں اور مقامی افراد کو بارش کے دوران کھیت پر نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بارش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بارش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: شدید گرمی سے بے حال اترپردیش میں مانسون مشرقی علاقے سے منگل کو دستک دے گا۔ محکمہ موسمیات نے گورکھپور اور دیوریا میں اگلے 24 گھنٹوں میں بھاری بارش کا انتباہ دیا ہے۔ اس دوران پرتاپ گڑھ، پریاگ راج، سونبھدر، مرزاپور، چندولی، وارانسی، سنت کبیر نگر، جونپور،غازی پور، اعظم گڑھ، مئو، بلیا، سنت کبیر نگر، بستی، کشی نگر، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، گونڈہ، بلرامپور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری، سیتا پور، بارہ بنکی، امبیڈکر نگر، بریلی، پیلی بھیت، اور شاہجہاں پور کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کا یہ سلسلہ کم سے کم اگلے 48 گھنٹوں تک جاری رہنے کے آثار ہیں۔ اس دوران بجلی گرنے کے شبہات کے پیش نظر کسانوں اور مقامی افراد کو بارش کے دوران کھیت پر نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بجلی چکمنے پر درخت کے نیچے نہ کھڑے ہونے کا انتباہ دیا گیا ہے۔


بارش کے آثار کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں کسانوں نے کمر کس لی ہے۔ دھان کی بیڑھ تیار ہے اور کھیتوں میں پانی لگتے ہی کسان دھان کی روپائی شروع کر دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔