یو پی: بی جے پی لیڈر نے ’ہسٹری شیٹر‘ کو پولس کی گرفت سے چھڑا کر بھگایا، خوب ہوا ہنگامہ

ہسٹری شیٹر منوج بی جے پی لیڈر کی برتھ ڈے پارٹی میں پہنچا تھا جب سادہ لباس میں پہنچی پولس نے اسے گرفتار کر لیا، لیکن بی جے پی حامیوں نے پولس کو گھیر کر ہنگامہ شروع کر دیا اور ہسٹری شیٹر کو فرار کر دیا۔

بشکریہ نوبھارت ٹائمز
بشکریہ نوبھارت ٹائمز
user

تنویر

اتر پردیش کے کانپور میں ہسٹری شیٹر کو گرفتار کرنے پہنچی پولس اور بی جے پی لیڈر و اس کے حامیوں کے درمیان زبردست تصادم کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 جون کو کانپور جنوب کے بی جے پی ضلعی وزیر نارائن سنگھ بھدوریا کا یوم پیدائش تھا اور اس کے لیے پارٹی رکھی گئی تھی۔ الزام ہے کہ پارٹی میں ایک ہسٹری شیٹر بھی آیا ہوا تھا جسے گرفتار کے پولس لے جا رہی تھی تبھی بی جے پی لیڈر اور پارٹی حامیوں نے پولس کی جیپ کو گھیر لیا اور بدمعاش کو جیپ سے اتار کر بھگا دیا۔ اس سلسلے میں پولس نے ایک درجن سے زائد لوگوں پر کیس درج کیا ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق نوبستہ تھانہ واقع آکرشن گیسٹ ہاؤس میں یوم پیدائش کی تقریب چل رہی تھی۔ اس تقریب میں نارائن سنگھ بھدوریا کے رشتہ دار، دوست اور بڑی تعداد میں حامی موجود تھے۔ کورونا بحران میں تقریباً 150 سے 200 کے درمیان بھیڑ موجود تھی۔ تقریب میں ہسٹری شیٹر منوج سنگھ بھی شامل ہونے کے لیے پہنچا تھا۔ اس پر شہر کے مختلف تھانوں میں قتل کی کوشش، چوری، رنگداری اور لوٹ کے 27 معاملے درج ہیں۔


نوبستہ پولس کو جانکاری ملی تھی کہ منوج سنگھ برتھ ڈے پارٹی میں شامل ہونے کے لیے آیا ہے، اور پھر سادہ لباس میں پہنچی پولس نے اسے گرفتار کر لیا اور گیسٹ ہاؤس سے نکال کر جیپ میں پولس جیپ میں بٹھا دیا۔ جب منوج سنگھ نے شور مچانا شروع کیا تو گیسٹ ہاؤس میں موجود بھیڑ بھی باہر نکل آئی۔ سبھی ہسٹری شیٹر کی گرفتاری کی مخالفت کرنے لگے۔ پولس سے دھکا مکی شروع ہو گئی۔ کئی لوگ پولس کی جیپ کے سامنے لیٹ گئے۔ اس کے ساتھ ہی پولس کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔ ہنگامہ بہت زیادہ بڑھ گیا اور موقع دیکھ کر بھیڑ نے ہسٹری شیٹر منوج کو پولیس جیپ سے اتار کر فرار کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔