یوپی اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ یوگی آج گورکھپور میں پرچہ نامزدگی داخل کریں گے

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے طور پر جمعہ کو گورکھپور میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے

پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل گورکھ ناتھ مندر میں پوجا کرتے یوگی آدتیہ ناتھ / تصویر ٹوئٹر / @BJP4UP
پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل گورکھ ناتھ مندر میں پوجا کرتے یوگی آدتیہ ناتھ / تصویر ٹوئٹر / @BJP4UP
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے طور پر جمعہ کو گورکھپور میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دیتے ہوئے یوگی نے کہا، ’’میں آج اپنے گورکھپور (شہر) سے اسمبلی الیکشن-2022 میں حصہ لینے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کروں گا۔‘‘ بی جے پی نے یوگی کو گورکھپور شہر حلقے سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

یہاں واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق دوپہر 12 بجے یوگی کے پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے انتخابی انچارج دھرمیندر پردھان اور پارٹی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ بھی موجود ہوں گے۔ یوگی گورکھ ناتھ مندر میں پوجا کرنے کے بعد کلکٹریٹ میں اے ڈی ایم فائنانس اینڈ ریونیو کورٹ (کمرہ نمبر 24) میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔


نامزدگی سے قبل شاہ، پردھان اور سنگھ مقامی مہارانا پرتاپ انٹر کالج میں بی جے پی کارکنان کے پروگرام میں شہر کے مختلف طبقات کے چنندہ ایک ہزار نمائندے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوامی ریلی سے شامل ہوں گے۔ ان لوگوں میں مختلف سماجی تنظیمیں اور عوامی نمائندے ہوں گے جن میں ماہرین تعلیم، ڈاکٹر، سماجی کارکنان، صنعتکار، تاجر، وکلاء شامل ہیں۔ پروگرام کو سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا جائے گا۔ نامزدگی کے بعد یوگی، شاہ، پردھان اور سنگھ سمیت سبھی لیڈر پوجا کے لیے گورکھناتھ مندر جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Feb 2022, 10:18 AM
/* */