یوپی: نوئیڈا اور غازی آباد کے 3 اسکولوں میں 18 طلبا کورونا پازیٹو، اسکول بند کرنے کا اعلان

اتر پردیش کے دو شہروں نوئیڈا اور غازی آباد کے تین پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے کم از کم 18 طلبا کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں، ان اسکولوں کو تین دنوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسکولی طالبات، علامتی تصویر آئی اے این ایس
اسکولی طالبات، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے دو شہروں کے تین پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے کم از کم 18 طلبا کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں، جس کے بعد انتظامیہ کو اسکولوں کو تین دنوں کے لیے بند کرنا پڑا ہے۔ تین اسکولوں میں سے دو غازی آباد اور ایک نوئیڈا میں ہے۔ احتیاط کے طور پر 13-11 اپریل تک اسکول بند رہے گا۔ حالانکہ کلاسز کا آن لائن موڈ اگلے تین دنوں تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے 14 فروری سے اسکولوں کو فزیکل کلاسز پھر سے شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ دھیرے دھیرے بیشتر اسکول، ہائی کلاسز کے لیے، اور پھر سبھی کلاسز کے لیے پھر سے کھول دیئے گئے۔ ویسے ہندوستان میں گزشتہ کچھ ہفتوں میں کورونا معاملوں میں تیز گراوٹ آئی ہے۔ منگل کے روز کورونا کے 796 معاملے ہی سامنے آئے۔ اس درمیان نوئیڈا میں اس وقت 54 سرگرم معاملے ہیں جب کہ پڑوسی غازی آباد کا سرگرم معاملہ دو نئے معاملوں کے بعد بڑھ کر 28 ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */