بغیر منصوبہ کے نافذ کیے گئے لاک ڈاون سے ملک کو نقصان پہنچا: کانگریس

ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ مودی حکومت نے لاک ڈاون تو نافذ کیا لیکن اس سے پہلے یہ نہیں سوچا کہ مہاجر مزدورو کو ان کے گھروں میں بھیج دینا چاہیے تاکہ انہیں بے وجہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ 19) کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن ضروری ہے لیکن حکومت نے اسے ٹھوس منصوبہ اور سوچے سمجھے بغیر نافذ کیا ہے جس کی وجہ سے ملک کو اس مدت میں فائدہ ہونے کی بجائے نقصان اٹھانا پڑا۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے لاک ڈاون تو نافذ کیا لیکن اس سے پہلے یہ نہیں سوچا کہ مہاجر مزدورو کو ان کے گھروں میں بھیج دینا چاہیے تاکہ انہیں بے وجہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لئے صرف چار گھنٹے کا وقت دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے بغیر سوچے سمجھے نافذ کیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس لاک ڈاون کے دوران لوگوں کی ملازمت گئی ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے سی ایم آئی ای کے تین مئی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں بے روزگاری ریکارڈ 27.1 فیصد پر ہے اور ہندوستان میں بے روزگاری امریکہ کے مقابلہ میں چار گنا زیادہ ہے۔ اعدا دو شمار میں کہا گیا ہے کہ اس مدت میں 12.2 کروڑ لوگوں کی ملازمت گئی ہے اور نو کروڑ سے زیادہ چھوٹے کاروباری بے روزگار ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ 25 مارچ کو ملک میں کووڈ۔19 کے 618 معاملے تھے جو تین مئی تک 28070 اور 18مئی تک 257 فیصد کی شرح سے ایک لاکھ تک پہنچ گئے۔ اسی طرح سے مرنے والوں کی تعداد اس مدت میں 3.8 فیصد کی شرح سے 13 سے بڑھ کر 3163 ہوگئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہی حالت ٹیسٹ کی ہے اور اس تعدا میں بھی کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 May 2020, 8:40 PM
/* */