کشمیر: بندوق برداروں نے ضلع مجسٹریٹ کے ذاتی محافظ سے رائفل چھینی

جموں کشمیر کے پہاڑی کشتواڑ ضلع میں جمعہ کے روز مشتبہ ملی ٹنٹوں نے ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ کے ذاتی حفاظت پر مامور ایک پولس اہلکار کی سروس رائفل چھین لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جموں: جموں کشمیر کے پہاڑی کشتواڑ ضلع میں جمعہ کے روز مشتبہ ملی ٹنٹوں نے ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ کے ذاتی حفاظت پر مامور ایک پولس اہلکار کی سروس رائفل چھین لی۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کشتواڑ کے ضلع مجسٹریٹ انگریز سنگھ رانا کے ذاتی حفاظت پر مامور دلیپ کمار نامی پی ایس او نے دعویٰ کیا کہ کچھ نقاب پوش بندوق بردار جمعہ کی شام شہیدی مزارعلاقے میں واقع اُس کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور بندوق کی نوک پر اس کی اے کے 47 سروس رائفل اور موبائیل فون لے کر فرار ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ رونما ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور بندوق برداروں کو پکڑنے اور لوٹے گئے ہتھیار وموبائیل فون کو بر آمد کرنے کی تلاش شروع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ پولس اہلکار سے پوچھ تاچھ بھی کی جارہی ہے۔

دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے کہا کہ متاثرہ پی ایس او نے مجھے فون پر بتایا کہ دو نامعلوم بندوق براداروں نےاس کے گھر میں گھس کر بندوق کی نوک پر اس کی سروس رائفل چھین لی۔ انہوں نے بتایا کہ 'ایس پی کے مطابق متاثرہ پولس اہلکار سے جو موبائیل فون چھین لیا گیا تھا وہ بر آمد ہوگیا ہے'۔

واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک دو سال سے پولس اہلکاروں کے ہتھیار چھیننے کے درجنوں واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں، حالانکہ جموں ڈویزن میں ایسے واقعات کم ہی رونما ہوئے ہیں۔ پولس اس معاملہ کی ہر پہلو سے تفتیش میں مصروف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */