ممبئی ضمنی انتخابات: شیو سینا اور ایم وی اے امیدوار نے اندھیری ایسٹ سیٹ جیت لی، نوٹا دوسری ترجیح

اہم سیاسی حریف وزیراعلی ایکناتھ شندے اور بی جے پی کے مشترکہ امیدوار نے مقابلے سے قبل ہی دست برداری کر لی تھی، جس کے بعد اس الیکشن کی سیاسی چمک دھمک ہی ختم ہو گئی تھی۔

تصویر ٹوٗئٹر@AUThackeray
تصویر ٹوٗئٹر@AUThackeray
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی کے مضافات میں رکن اسمبلی رمیش لٹکے کی موت کے بعد منعقد ہوئے ضمنی انتخاب میں آج یہاں اودھو ٹھاکرے کی شیوسینا نے اپنا کھاتہ کھولا اور ان کی پارٹی کی امیدوار و رکن اسمبلی لٹکے کی بیوہ رتجا رمیش لٹکے کو 66 ہزار 553 ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی، اس طرح سے شیوسینا میں بغاوت کے بعد منعقد ہونے والے اس انتخاب میں سابق وزیراعلی کے شیوسینا کے دھڑے کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے، حالانکہ اہم سیاسی حریف وزیراعلی ایکناتھ شندے اور بی جے پی کے مشترکہ امیدوار نے مقابلے سے قبل ہی دست برداری کر لی تھی، جس کے بعد اس الیکشن کی سیاسی چمک دھمک ہی ختم ہو گئی تھی، لیکن قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس انتخاب میں مخالفین چند مقامی سیاسی پارٹیوں و آزاد امیدواروں سمیت سب سے زیادہ ووٹ ناپسندہ ووٹ (نوٹا) کی حمایت میں ووٹ ڈالے گئے-

مہاراشٹرا میں مہا وکاس اگھاڑی (MVA) کے گرنے کے بعد منعقد کیا گیا یہ پہلا الیکشن ہے جس میں شیوسینا اور اگھاڑی کے مشترکہ امیدوار کے طور پر، لٹکے نے اودھو ٹھاکرے پارٹی کے نئے نام اور نشان - شیو سینا (اُدھو بالاصاحب ٹھاکرے - اور فلیمنگ ٹارچ) پر قسمت آزمائی کرکے کامیابی حاصل کی۔ ان کے مقابلہ میں کل چھ امیدوار تھے جن میں سے دو کا تعلق مقامی سیاسی جماعتوں اور چار آزاد امیدوار تھے- لٹکے نے 66,530 ووٹ حاصل کیے جو کہ کل ووٹوں کا 76.85 فیصد حصہ ہے۔


اس انتخاب کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ تقریباً 12,806 رائے دہندگان جن کا فی صد 14.79 فیصد ہے انہوں نے تمام امیدواروں سے بے زاری کا اظہار کرتے ہوئے ناپسندیدہ ووٹ نوٹا کا استعمال کیا، جو کہ دو چھوٹی پارٹیوں اور چار آزاد امیدواروں کو حاصل شدہ ووٹوں سے تقریباً دوگنا ہیں۔ نوٹا کے بعد سب سے زیادہ ووٹ آزاد امیدوار راجیش ترپاٹھی کو 1,671 ووٹ ملے، نینا کھیڈیکر نے 1,531 ووٹ حاصل کیے، بالا وی نادر (آپ کی اپنی پارٹی) نے 1,515 ووٹ حاصل کیے، آزاد فرحانہ ایس سید کو 919 ووٹ ملے۔ رائٹ ٹو ریکال پارٹی) کو 900 ووٹ ملے اور آزاد ملند کامبلے کو 624 ووٹ ملے۔

ایم وی اے نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی- بالاصاحب نچی شیو سینا اور اس کے اتحادیوں پر لٹکے کی جیت کو داغدار کرنے کے لیے ووٹروں میں NOTA کے آپشن کا استعمال کرنے کے لیے کھلے عام پروپیگنڈہ کرنے پر تنقید کی ہے۔ ممبئی مونسپل کارپوریشن کی ایک سابق ملازم، لٹکے، موجودہ شیو سینا ایم ایل اے، آنجہانی رمیش لٹکے کی بیوہ جن کا مئی میں انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد یہ انتخاب منعقد کیا گیا تھا اس انتخاب میں انہوں نے اپنے شوہر سے بھی زائد ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔