ہریانہ: فتح آباد واقع پرائیویٹ اسپتال میں ڈاکٹر سمیت 2 مریض کورونا سے ہلاک

75 سالہ ڈاکٹر کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں منگل کی رات ان کی موت ہو گئی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خطرے کو ہلکے میں نہ لیں اور ضابطوں پر عمل کریں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

حصار: ہریانہ کے ضلع فتح آباد میں کورونا سے ایک پرائیویٹ اسپتال کے ایک ڈاکٹر سمیت دو افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ دونوں ہی ضلع کے ٹوہانہ شہر کے باشندے تھے اور ان کے اہل خانہ بھی کورونا پازیٹو ہیں۔ ضلع وبا افسر ڈاکٹر وشنو متل نے کورونا سے دو موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں پرائیویٹ اسپتال کا ایک ڈاکٹر ہے اور 60 سال کی ایک خاتون ہے۔ دونوں کو گزشتہ دنوں کورونا وائرس ہوا تھا اور وہ اسپتال میں داخل تھے۔

ڈاکٹر کی بیوی، بہو، اور پوتا بھی کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔ وہیں بیٹے کی رپورٹ نگیٹو آئی تھی۔ 75 سالہ ڈاکٹر کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں منگل کی رات اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خطرے کو ہلکے میں نہ لیں اور ضابطوں پر عمل کریں۔


خبروں کے مطابق ٹوہانہ شہر کے بھاٹیا نگر کی رہنے والی 60 سالہ خاتون کی بھی کورونا سے موت ہو گئی۔ چار دن قبل اس کے اہل خانہ کے 3 افراد بھی کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔ خاتون کی حالت خراب ہونے کے بعد اسے اگروہہ میڈیکل کالج میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جبکہ اہل خانہ کے دیگر اراکین گھر میں کوارنٹائن ہیں۔ بدھ کے روز صبح تقریباً ساڑھے دس بجے خاتون نے دم توڑ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔