لارنس بشنوئی گینگ کے دو مزید اراکین کو اسپیشل سیل نے کیا گرفتار، کئی بڑے راز منکشف ہونے کے امکانات

گرفتار کیے گئے بدمعاشوں کی شناخت دیپک اروڑہ عرف دیپا عرف پوپٹ اور گلشن کمار عرف گلیا کی شکل میں ہوئی ہے، جنھیں قومی راجدھانی کے لاڈو سرائے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

دیپک اروڑہ عرف دیپا اور گلشن کمار عرف گلیا
دیپک اروڑہ عرف دیپا اور گلشن کمار عرف گلیا
user

قومی آوازبیورو

لارنس بشنوئی گروہ کے دو اراکین کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ہلکے تصادم کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ اسپیشل سیل کے پولیس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) جسمیت سنگھ نے کہا کہ گرفتار کیے گئے بدمعاشوں کی شناخت دیپک اروڑہ عرف دیپا عرف پوپٹ اور گلشن کمار عرف گلیا کی شکل میں ہوئی ہے۔ انھیں قومی راجدھانی دہلی کے لاڈو سرائے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی سی پی نے کہا کہ اے سی پی اَتر سنگھ کی دیکھ ریکھ میں انسپکٹر شیوکمار اور جتیندر ماوی کی ایک ٹیم انھیں گرفتار کرنے کے لیے ایک اِن پٹ پر کام کر رہی تھی۔ اطلاع کے بعد ٹیم دونوں مجرموں کو پکڑنے میں کامیاب رہی۔ افسر نے کہا کہ ’’ہمیں جنوبی دہلی میں ان کی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ نگرانی سے ثابت ہوا کہ ملزم سرگرم تھے۔ چھاپہ ماری کے دوران دیپک نے پولیس ٹیم پر ایک گولی چلا دی۔ پولیس نے جوابی حملہ کیا اور انھیں پکڑ لیا۔


جانچ کے دوران ملزم دیپک اروڑہ نے انکشاف کیا کہ اس نے سمپت نہرا اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک پٹرول پمپ کے کیشیر سے 2018 میں 29 لاکھ روپے لوٹ لیے، جب وہ دہلی کے سلطان پوری تھانہ علاقہ کے پوتھ کلاں میں ایس بی آئی میں نقدی جمع کرنے جا رہا تھا۔ اروڑہ فرار ہو گیا تھا۔ بہر حال، اس پورے معاملے میں آگے کی جانچ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔