کشمیر: شوپیاں میں تصادم، 2 ملی ٹینٹ ہلاک

کشمیر زون پولس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ’’شوپیاں میں ہونے والے ایک مختصر تصادم میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے۔ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔‘‘

کشمیر کے شوپیاں میں تصادم، 2 ملی ٹینٹ ہلاک
کشمیر کے شوپیاں میں تصادم، 2 ملی ٹینٹ ہلاک
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ستی پورہ میں اتوار کی علی الصبح ہونے والے ایک تصادم میں 2 جنگجو مارے گئے۔ کشمیر زون پولس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا 'شوپیاں میں ہونے والے ایک مختصر تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم کی جارہی ہے'۔

ایک رپورٹ کے مطابق مہلوک جنگجو 'لشکر طیبہ' کے ساتھ وابستہ تھے۔ رپورٹ میں ان کی شناخت بشارت احمد ساکنہ نکلورہ اور طارق احمد ساکنہ خاشی پورہ کے بطور ظاہر کی گئی ہے۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق طارق احمد ایک سابق ایس پی او تھا اور وہ 26 اپریل 2018 ء کو پولس پوسٹ پکھرپور سے اپنی سروس رائفل کے ساتھ فرار ہوکر جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہوگیا تھا۔


انتظامیہ نے مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ضلع شوپیاں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے ستی پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز اور ریاستی پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے مذکورہ علاقہ میں گزشتہ رات دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا 'تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا جو کچھ دیر تک جاری رہنے کے بعد دو جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا'۔ بتادیں کہ محض دو روز قبل یعنی 10 مئی کو اسی ضلع میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک مختصر تصادم آرائی کے دوران اسلامک سٹیٹ جموں کشمیر نامی تنظیم کا ایک جنگجو مارا گیا۔


مہلوک جنگجو کی شناخت اشفاق احمد صوفی عرف عمر ولد مشتاق احمد ساکنہ ماڈل ٹاون بی سوپور کے بطور ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔